ETV Bharat / state

Jamaat Ul Hind Convention مدھیہ پردیش میں بھی جمعیت علماء ہند کے 34 ویں عام اجلاس کی تیاریاں - بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں

دہلی کے رام لیلا میدان میں 12 فروری کو ہونے والے جمعیت علمائے ہند کے 34ویں اجلاس عام کے لئے پورے ملک میں تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مدھیہ پردیش بھی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔ذمہ داران نے اس سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کی جس میں مسلم طبقہ کے ساتھ پیش آنے والی پریشانیوں پر بات کی گئیJamaat Ul Hind Convention

مدھیہ پردیش میں بھی جمعیت علماء ہند کا 34 واں عام اجلاس کی تیاریاں

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 2:43 PM IST

مدھیہ پردیش میں بھی جمعیت علماء ہند کا 34 واں عام اجلاس کی تیاریاں

بھوپال:ملک کی دوسری ریاستوں کی مدھیہ پردیش میں جمعیت علماء ہند کے 34 ویں اجلاس عام کو لے کر بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔چنانچہ جمیعت علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون کی قیادت میں جمیت علماء ضلع بھوپال کے صدر حافظ محمد اسماعیل بیگ کی صدارت میں اجلاس عام کو لے کر اہم میٹنگ منعقد کی گئی ۔اس میں جمیعت کے ممبران کے ساتھ کارکنان نے شرکت کی۔ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد اسماعیل بیگ نے جمعیت علماء ہند کی اپنے قیام سے لے کر آج تک کی ملک و ملت کی خاطر دی گئی قربانیوں اور خدمات سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ 12 فروری تر کمان گیٹ رام لیلا میدان دہلی میں منعقد ہونے والا 34 واں اجلاس عام گوناگوں خصوصیات کا حامل ہونے کی بنیاد پر بڑا اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس اجلاس کے ایجنڈوں میں خاص طور سے مدارس اسلامیہ کے تعلق سے حکومت وقت کے غیر منصفانہ رویہ کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے سلسلے میں لائحہ عمل۔ میڈیا اور شر پسند عناصر کے ذریعہ اسلام فوبیا کو فروغ دینے اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کے انسداد کے سلسلے میں تجاویز اور ملک سے متعضبانہ اور نفرتوں سے بھرپور رویوں کے مکمل خاتمہ اور مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کی زبوں حالی کا تدارک اور پورے ملک میں باہمی اتحاد و بھائی چارہ اور سدبھاونا کو فروغ دینا وغیرہ شامل ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ لہذا تمام ذمہ داروں اور ائمہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ ہر سطح سے ہر ممکن کوششوں کے ساتھ اس اجلاس کی اہمیت سے عوام کو واقف کرانا ہے ۔اس میں شرکت کے لئے ابھارنا ہے تاکہ ملک و ملت کے اس عظیم کام میں برابر کی شرکت ہو سکے۔ انھوں نے کہا اس کے لیے مساجد میں لوگوں کو بتائے اس کے لئے اعلانات کریں۔ اس کے لئے انفرادی اور اجتماعی خصوصی ملاقات کریں۔ سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اس اجلاس کی تشہیر کریں اور اپنی ذمہ داری کے ساتھ افراد کو کسیر مقدار میں اجلاس عام شرکت کے لئے آمادہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Hijab Boxer Girl لداخ کی حجاب باکسرلڑکی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.