ETV Bharat / state

'چین سے مدد طلب کرنے والے لداخ کے خیر خواہ نہیں'

جموں و کشمیر کی سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائی کے بعد وادی میں سیاسی گہماگہمی دیکھی جا رہی ہے۔ جہاں چند روز قبل یہاں کی مقامی سیاسی جماعتوں نے ایک ساتھ مل کر دفعہ 370 کی بحالی کے لیے پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریش کا اعلان کیا۔

'چین سے مدد طلب کرنے والے لداخ کے خیر خواں نہیں'

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 4:39 PM IST

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے ہفتہ کے روز لیہہ میں ایک ریلی کے دوران رکن پارلیمان فاروق عبداللہ کے دفعہ 370 کے حوالے سے دیے گئے بیان پر تنقید کی۔

اُنہوں نے کہا کہ 'فاروق عبداللہ نے اپنے حالیہ بیان میں جموں و کشمیر میں دفعہ 370 بحال کرنے کے لیے چین سے مدد لینے کی بات کی۔ لیہہ کی عوام کو بھی اُن کے خیالات جاننے چاہئے۔ کیا ایسے لوگوں کو ووٹ مانگنے کا حق ہونا چاہیے؟'

ریڈی نے سوال کیا کہ 'لداخ کے عوام کو مرکزی خطے کی حیثیت چاہیے یا دفعہ 370؟'

انہوں نے اپنی تقریر میں کانگریس کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'وہ پارٹی کس حق سے ووٹ مانگ رہی ہے؟ اُنہوں نے گزشتہ 70 برسوں میں خاندانی راج اور رشوت خوری کے علاوہ دیا ہی کیا ہے۔؟'

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائی کے بعد وادی میں سیاسی گہماگہمی دیکھی جا رہی ہے۔ جہاں چند روز قبل یہاں کی مقامی سیاسی جماعتوں نے ایک ساتھ مل کر دفعہ 370 کی بحالی کے لیے پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریش کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز لداخ پہنچنے کے بعد ریڈی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وہ نوبرہ وادی جا رہے ہیں جہاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کے حق میں مہم میں شرکت کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 'لداخ کی دلکش وادیوں میں پہچنے کے بعد میں لیہہ سے نوبره جا رہا تھا اور راستے میں مجھے بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے جوانوں سے بات کرنے کا موقع ملا۔ یہ لوگ بہت محنت سے 18600 فٹ کی اونچائی پر نوبره وادی اور خردنگلہ سڑک پر عوام کے لیے انفراسٹرکچر تعمیر کر رہے ہیں۔'

بی جے پی لداخ کے ضلع صدر نومنگ سمسٹھن کا کہنا ہے کہ 'اس بار ہماری پارٹی خطے کی تمام نشتوں سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور ہمارا نعرہ ہے کہ اب کی بعد 26 پار۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'مرکزی وزراء کے یہاں آنے سے ہمارے امیدواروں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔'

ریڈی سے قبل وزیر کھیل کرن ریجیجو اور رکن پارلیمان ارون سنگھ لداخ کا دورہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ لیہہ خود مختار پہاڑی کونسل کی 26 نشتیں ہیں اور لداخ کے یوٹی بننے کے بعد یہ انتخابات پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات اکتوبر مہینے کی 22 تاریخ کو ہونے ہیں جبکہ نتائج کا اعلان رواں مہینے کی 26 تاریخ کو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.