ETV Bharat / state

Drugs Recovered in Kupwara: سادھنہ ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سے منشیات اور دو آئی ای ڈیز برآمد

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے سادھنہ ٹاپ پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے دو آئی ای ڈیز کے علاوہ ہیروؤن جیسا مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تیوں افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔Drugs Recovered in Kupwara

woman-among-three-arrested-with-7-kg-narcotics-two-ieds-in-kupwara
سادھنہ ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سے منشیات اور دو آئی ای ڈیز برآمد
author img

By

Published : May 28, 2022, 7:01 PM IST

کپواڑہ: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے سادھنہ ٹاپ پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے دو آئی ای ڈیز کے علاوہ ہیروؤن جیسا مواد بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ Narcotics & IEDs Recovered in Kupwara

ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کپواڑہ پولیس اور فوج کی 7 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی شام سادھنہ ٹاپ پر معمول کی چیکنگ کےدوران ایک ایل پی ٹرک کو روکا اور اس کی تلاشی کی۔

woman-among-three-arrested-with-7-kg-narcotics-two-ieds-in-kupwara
سادھنہ ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سے منشیات اور دو آئی ای ڈیز برآمد

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران تین افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے کی تحویل سے ہیروؤن جیسے مواد کے سات پاکیٹ جن کا وزن سات کلو ہے اور دو آئی ای ڈیز برآمد کیے ہے اس دوران پولیس نے تینوں کو گرفتار کیا۔Drugs Recovered in Kupwara

گرفتار شدگان کی شناخت امتیاز احمد ولد حبیب اللہ خان (ٹرک ڈرائیور)، غلام نبی ولد عاشق علی اور شمس بیگم زوجہ ذاکر حسین ساکنان چتر کوٹ ٹنگڈار کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس بیاں میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحیققات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ تینوں عسکریت سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لیے وادی کے دوسرے حصوں میں منشیات اور آئی ای ڈیز پہنچا رہے تھے‘۔

مزید پڑھیں:

ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کرناہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.