ETV Bharat / state

Firing in Keran Sector LOC: کیرن سیکٹر میں گولیوں کے تبادلے میں دو افراد ہلاک، فوج - جموں و کشمیر پولیس اہم خبر

فوج نے آج کیرن سیکٹر میں انڈیا گیٹ۔ بچھو علاقے میں فینسنگ کے نزدیک مشتبہ نقل وحرکت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مہلوکین کے قبضے سے 4 اے کے رائفلیں، 8 میگزین اور دو منشیات کی اشیاء سے بھرے پیکٹ برآمد کرکے ضبط کیے گئے ہیں۔Firing in Keran Sector LOC

two-person-killed-during-exchange-of-fire-in-keran-sector-arms-and-ammunition-recovered-police
کیرن سیکٹر میں گولیوں کے تبادلے میں دو افراد ہلاک، فوج
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 6:24 PM IST

سرینگر: پولیس کا کہنا ہے کہ فوج نے کیرن سیکٹر میں انڈیا گیٹ۔بچھو علاقے میں فینس کے نزدیک گولیوں کے تبادلے کے دوران دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا فوج نے اطلاع دی ہے کہ منگل کے روز تین بجے کے قریب کیرن سیکٹر میں انڈیا گیٹ۔بچھو علاقے میں فینسنگ کے نزدیک فوج کی گشتی پارٹی نے مشتبہ نقل وحرکت دیکھی جس کو چیلنج کیا گیا جس دوران دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ ہوا۔Firing in Keran Sector LOC

انہوں نے بتایا کہ گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد وہاں تلاشی کارروائی شروع کی گئی جس دوران دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مہلوکین کے قبضے سے 4 اے کے رائفلیں، 8 میگزین اور دو منشیات کی اشیاء سے بھرے پیکٹ برآمد کرکے ضبط کیے گئے۔انہوں نے مزید کہاکہ اُس پار فینسنگ کے نزدیک دو اے کے رائفلیں، میگزین اور چار گرینیڈ بھی پائے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے دونوں کی شناخت ماجد چچی اور شمس الدین بیگ کے بطور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہلوکین اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات کی کھیپ حاصل کرنے اور ایل او سی پر واقع روٹا نار کے علاقے میں جنگجووں کو دراندازی کی خاطر آسان راہداری فراہم کرنے کی خاطر آئے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:

موصوف ترجمان نے بتایا کہ مہلوکین کے قبضے سے پانچ رائفلیں، ایک شارٹ گن ، 15 میگزین، 128گولیوں کے راونڈ، 177دوسرے راونڈ، گرینیڈس کے علاوہ منشیات کے دو پیکٹ بھی برآمد کرکے ضبط کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.