ETV Bharat / state

ہندواڑہ کے جنگلی علاقے میں دوعسکریت پسند معاونین گرفتار:پولیس - ملیٹینٹ معاون گرفتار

ہندواڑہ کے جنگلی علاقے طوتی گنڈ میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔Militant Associates arrested in Handwara

Etv Bharat
ہندواڑہ کے جنگلی علاقے میں دوعسکریت پسند معاونین گرفتار:پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 8:41 PM IST

کپواڑہ:سکیورٹی فورسز نے ہندواڑہ کے جنگلی علاقے طوتی گنڈ میں دو عسکریت پسند معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہندواڑہ پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے توطی گنڈ جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران لشکر طیبہ (ٹی آرایف) سے وابستہ دو عسکریت پسند معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے گرفتا شدگان کی شناخت پرویز احمد ڈار ولد محمد رستم ڈار اور شوکت احمد شیر گوجری ولد غلام محمد شیر گوجری ساکنان توطی گنڈ ہندواڑہ کے بطور کی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 264/23 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ تین روز قبل بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدگان کے قبضے سے تین چینی ساخت گرینیڈ اور نقدی 2.5لاکھ روپیہ برآمد کئے گئے۔ اس سے قبل سکیورٹی فورسز نے بڈگام بیروہ میں ایک ناکہ چیکنگ پر تین عسکریت پسند معانین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.