کپواڑہ: پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز 21 آر آر، 92 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طورپر فروٹ منڈی کراسنگ ہندواڑہ کے نزدیک ناکہ لگایا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تینوں کو حراست میں لے لیا اور دوران تلاشی اُن کے قبضے سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، سات گولیوں کے راونڈ اور دو گرینیڈ برآمد کر کے ضبط کیا گیا۔ Militants Arrested in Hindwara
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار عسکریت پسند ہندواڑہ میں حملوں کی فراق میں تھے تاکہ علاقے میں امن و امان کو درہم برہم کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔
مزید پڑھیں:
پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت منظور احمد کمار ولد عزیز کمار ساکن سگی پورہ ، شوکت احمد بٹ ولد مشتاق احمد ساکن کھانیو بابا گنڈ کے بطور کی جب کہ تیسرے عسکریت پسندوں کی شناخت اُس کی عمر دریافت کرنے کے بعد ہی منظر عام پر لائی جائے گی۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر 7/25آرمز ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
(یو این آئی)