ETV Bharat / state

Middle School Bararipora : مرمت نہ ہونے کے سبب اسکول کی عمارت کھنڈر میں تبدیل

مڈل اسکول براری پورہ، ہندوارہ Govt Middle School Bararipora handwara کے اساتذہ نے کہا کہ ’’اسکولی عمارت کافی خستہ ہو چکی ہے Infrastructure in Govt Schools اور مرمت نہ کیے جانے کے باعث آئے روز مزید خستہ ہو رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’خستہ حال عمارت کے سبب بچوں کی تعلیم بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔‘‘

Kashmir Govt Schools
Kashmir Govt Schools
author img

By

Published : Nov 30, 2021, 4:23 PM IST

ضلع کپوارہ کے براری پورہ، ہندوارہ میں قائم مڈل اسکول Govt Middle School Bararipora handwaraکی عمارت کھنڈر میں تبدیل Infrastructure in Govt Schools ہو چکی ہے۔ سنہ 2016میں عمارت کی چھت کو سخت برفباری کے سبب جزوی نقصان پہنچا تھا تاہم برسوں تک مرمت نہ کیے جانے کے باعث اسکول کی عمارت کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے۔

معمولی مرمت نہ کئے جانے کے سبب اسکولی عمارت کھنڈر میں تبدیل

گورنمنٹ اسکول براری پورہGovt Middle School Bararipora handwara میں قریب 200بچے زیر تعلیم ہیں اور مقامی باشندوں کے مطابق انکا مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قریب 5برس قبل ہوئی سخت برفباری Kashmir Snowfallمیں اسکول کی چھت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم J&K Education Departmentاور مقامی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کے باعث اسکولی عمارت معمولی نقصان کے باعث کھنڈر میں تبدیل ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت برفباری کے سبب ہوئے جزوی نقصان کی مرمت نہیں کی گئی جس کے سبب عمارت مزید خستہ ہوگئی۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وقت پر مرمت کی گئی ہوتی تو محض چند ہزار روپے ہی خرچ ہو جاتے اور اسکول میں درس و تدریس بھی متاثر نہیں ہوتی۔

اسکول کے اساتذہ نے بتایا کہ عمارت کی مرمت کے حولے سے انہوں نے محکمہ تعلیم J&K Education Departmentسے کئی بار رجوع کیا تاہم انکے مطابق اعلیٰ حکام نے ہر بار غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

اساتذہ نے مزید کہا کہ اسکولی عمارت کافی خستہ ہو چکی ہے اور مرمت نہ کیے جانے کے باعث آئے روز مزید خستہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خستہ حال عمارت کے سبب بچوں کی تعلیم بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

مقامی باشندوں نے محکمہ تعلیم سمیت ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے اسکول کی عمارت کی فوری طور مرمت کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.