کپواڑہ: منشیات فروشوں کے خلاف شکنجے کو مزید کستے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ ہندواڑہ میں ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی غیر منقولہ جائیداد کو منسلک کر دیا۔
-
POLICE ATTACHED PROPERTY OF NOTORIOUS DRUG PEDDLER IN HANDWARA
— DISTRICT POLICE HANDWARA (@HandwaraP) November 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Handwara Police today on 2nd day of *Seizure/Attachment Drive* attached 2nd Property I.e *Land measuring 07 Marlas* pic.twitter.com/tE0XFu3Bsq
">POLICE ATTACHED PROPERTY OF NOTORIOUS DRUG PEDDLER IN HANDWARA
— DISTRICT POLICE HANDWARA (@HandwaraP) November 23, 2023
Handwara Police today on 2nd day of *Seizure/Attachment Drive* attached 2nd Property I.e *Land measuring 07 Marlas* pic.twitter.com/tE0XFu3BsqPOLICE ATTACHED PROPERTY OF NOTORIOUS DRUG PEDDLER IN HANDWARA
— DISTRICT POLICE HANDWARA (@HandwaraP) November 23, 2023
Handwara Police today on 2nd day of *Seizure/Attachment Drive* attached 2nd Property I.e *Land measuring 07 Marlas* pic.twitter.com/tE0XFu3Bsq
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضبطی/منسلکی مہم کے دوسرے دن شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد منسلک کر دی۔
انہوں نے کہا کہ فیاض احمد ملہ ولد غلام محی الدین ملہ ساکن مقام ہمونپورہ کرال گنڈ ہندواڑہ نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کی 7 مرلوں پر مشتمل اراضی کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت منسلک کر دیا گیا'۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات فروش پولیس اسٹیشن کرال گنڈ میں درج کئی مقدموں میں ملوث ہے۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ 'ہندواڑہ پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے مطابق اس جائیداد کی نشاندہی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ہوئی'۔
مزید پڑھیں:
بیان میں کہا گیا کہ 'یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی طرف سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی سمگلنگ سے حاصل کی گئی ہے'۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ مذکورہ بدنام زمانہ منشیات فروش اس وقت سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بند ہے۔ بیان کے مطابق یہ آپریشن ہندوارہ پولیس کے منشیات کی بدعت کے خلاف جنگ کے لئے پر عزم ہونے کا عکاس ہے۔
(یو این آئی)