ETV Bharat / state

NIA Attaches Militant's Property کپواڑہ میں این آئی اے نے مہلوک عسکریت پسند کی جائیداد منسلک کی - کپواڑہ میں حزب عسکریت پسند کی جائیداد ضبط

این آئی اے نے شمالی کشمیر میں کرالپورہ کے بابر پورہ علاقے کے رہنے والے بشیر احمد پیر کی جائیداد کو آج ضبط کیا ہے۔ واضح رہے کہ بشیر احمد حزب المجاہدین کے عسکریت پسند تھے جنہیں 21 فروری کو پاکستان کے راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کر دیا تھا۔

nia-attaches-property-of-slain-hizb-commander-in-kralpora-kupwara
Etv Bharatکپواڑہ میں این آئی اے نے مہلوک عسکریت پسند کی جائیداد منسلک کی
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 6:16 PM IST

کپواڑہ میں این آئی اے نے مہلوک عسکریت پسند کی جائیداد منسلک کی

کپواڑہ: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ہفتہ کے روز شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند کی جائیداد ضبط کر لی۔ تفصیلات کے مطابق این آئی اے کی ٹیم، ایس ایچ او اور تحصیلدار کرالپورہ کے ساتھ ہفتہ کے روز کرالپورہ بابر پورہ کپواڑہ پہنچی اور وہاں بشیر احمد پیر عرف امتیاز عالم کی 1 کنال 13 مرلہ کی اراضی کو ضبط کر لیا۔ بشیر احمد حزب المجاہدین کے عسکریت پسند تھے اور وہ پاکستان میں 15 سالوں سے مقیم تھے۔ انہیں 21 فروری کو پاکستان کے راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔این آئی اے نے کرالپورہ میں واقع سروے نمبرز 3807/1479، 3810/1480 اور 1497 کے تحت 1 کنال 13 مرلہ کی غیر منقولہ جائیداد اراضی کو یو اے پی اے کے تحت منسلک کیا ہے۔

این ائی اے کی نوٹیفکیشن پشیر احمد پیر جو مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول کے ذریعے جموں و کشمیر میں عسکریت پسنودں کو داخل کرنے کے انچارج تھے، کو مرکز نے گزشتہ سال 4 اکتوبر کو عسکریت پسند سرگرمیوں میں ان کے کردار کے لیے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت "دہشت گرد" نامزد کیا تھا۔ پیر نے حزب المجاہدین، لشکر طیبہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے سابق عسکریت پسندوں اور دیگر کیڈروں کو متحد کرنے کے لیے کئی آن لائن پروپیگنڈہ گروپوں میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: NIA Attaches Militant’s Property بارہمولہ میں عسکریت پسند باسط ریشی کی جائیداد منسلک

گذشتہ روز عسکریت پسند کمانڈر مشتاق لٹرم کا آبائی مکان منسلک کرنے کے بعد جمعہ کی صبح این آئی اے نے شمالی کشمیر میں ایک اور عسکریت پسند، جو وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں مقیم ہے، کی جائیداد کو منسلک کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.