ETV Bharat / state

کپوارہ: سرحدی قصبہ کرناہ میں تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد - ڈرون کیمروں کا استعمال

شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ کرناہ میں فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کپوارہ: سرحدی قصبہ کرناہ میں تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 7:54 PM IST

ضلع کپوارہ کے سرحدی قصبہ کرناہ میں حفاظتی اہلکاروں نے تاڑ علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب ایک بیگ سے اسلحہ برآمد کیا۔

ذرائع کے مطابق بیگ سے 5پستول، 150رائونڈ، 15دستی بم، 5میگزین، 3ڈیٹونیٹر کے علاوہ برائون شوگر کا ایک پیکٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگر: یوم آزادی کی تقریب سے قبل ڈرون کیمروں کا ٹرائل رن

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ پاکستان اور اسکے حامی جموں و کشمیر میں ایک بڑا حملہ کرنے کی تاک میں ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور اس کے حامی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی تاک میں: دلباغ سنگھ

15اگست سے قبل سرینگر سمیت جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں سیکورٹی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وہیں سرینگر پولیس نے جمعرات کو کہا کہ کہ یوم آزادی کے موقع پر فضائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.