ETV Bharat / state

ہندوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار، براؤن شوگر ضبط - ماگام ہندوارہ

منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں پولیس نے دو ’بدنام زمانہ‘ منشات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہندوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار
ہندوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Sep 27, 2021, 8:33 PM IST

ضلع کپوارہ کے ویلگام، ہندوارہ میں پولیس نے دو ’بدنام زمانہ‘ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکی تحویل سے قریب 10گرام برائون شوگر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہندوارہ پولیس نے منشیات سے متعلق موصول ہوئی ایک مخصوص اطلاع کے بعد ویلگام کے ڈولی پورہ جنکشن پر ایک ناکہ قائم کیا۔ پولیس کے مطابق ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK09C/1530 کو روک کر اسکی تلاشی لی گئی۔

ہندوارہ پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران 10گرام برائون شوگر برآمد کرکے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت ماگام ہندوارہ کے رہنے والے عبد الحمید خان ولد غلام محی الدین خان اور نثار احمد خان ولد شوکت احمد خان کے طور پر کی ہے۔

پولیس نے منشیات سمیت گاڑی کو بھی ضبط کرکے پولیس تھانہ ویلگام میں ایک ایف آئی آر 102/2021 U/S 08/21 NDPS درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.