کپواڑہ: کپواڑہ پولیس نے ضلع میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو کلو گرام وزنی منشیات کے دو پیکٹ برآمد کیے ہیں۔Drug peddlers Arrested In Kupwara
اطلاع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کرناہ کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں بانڈی تاڈ کے قریب ایک پولیس ناکہ لگایا ۔ پولیس نے چیکنگ کے لیے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی نمبر JK09C-1179 کو تلاشی کے لیے روکا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فسٹ کلاس ٹنگڈار کی موجودگی میں گاڑی سے دو کلو گرام وزنی منشیات کے دو پیکٹ برآمد کیے گئے جو بظاہت ہیروئن لگ رہا ہے۔Herione Recovered In Kupwara
پولیس نے برآمد شدہ منشیات کو موقع پر سیل کر دیا گیا اور گاڑی کو ضبط کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے گاڑی میں سوار دو منشیات اسمگلروں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔
گرفتار افراد کی شناخت گاڑی کے ڈرائیور احمد ملک ولد علی یار ملک اور امجد میر ولد محمد اسلم میر کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی ٹیٹوال سے تاڑ کی طرف جار ہی تھی۔