محکمہ انمل ہسبنڈری کپوارہ کی جانب سے ہندوارہ میں راجوار بلاک کے ایس ٹی ایس سی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے تین روزہ آگاہی و ٹریننگ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Animal Husbandry Kupwara conducts three day Awareness cum training program in Handwaraپروگرام میں شامل اہل افراد کو محکمہ کی جانب سے چوزے، فیڈ اور فیڈر کے علاوہ نقدی بھی فراہم کی گئی۔ پروگرام میں مدعو کیے گئے اہل افراد کو محکمہ کی جانب سے پولٹری کی مختلف اسکیموں سے آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ انہیں مناسب تربیت بھی فراہم کی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر ڈی سی کپوارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پولٹری سمیت پشو پالن کو فروغ دینے اور دور دراز دیہات میں آباد لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے اہل افراد کا انتخاب کرکے انہیں مناسب تربیت کے علاوہ بنیادی سہولیات اور نقدی بھی فراہم three day Awareness cum training program in Handwaraکی جاتی ہے۔
محکمہ انیمل ہسبنڈری Animal Husbandry Kupwara کے عہدیداران نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے مختلف روزگار بخش اسکیمیں وضع کی گئی ہیں جن میں پولٹری فارم سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوارہ کے راجوار علاقے سے تعلق رکھنے والے اہل افراد کا انتخاب کرکے انہیں چوزے، فیڈ اور فیڈر فراہم کرنے کے علاوہ پولٹری فارم کی مناسب مرمت کے لیے نقدی بھی فراہم کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوٹی انتظامیہ سمیت مرکزی معاونت سے چل رہی کئی اسکیموں کو عملہ جامہ پہنانے کی غرض سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے عوام سے محکمہ کے ساتھ رجوع کرکے رجسٹریشن کرانے اور درجنوں اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی۔ وہیں مقامی سرپنچ سمیت مستفید افراد نے محکمہ انیمل ہسبنڈری کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔