ETV Bharat / state

کپوارہ: سڑک حادثے میں55 سالہ شہری ہلاک - مقدمہ درج

شمالی کشمیر کے قصبہ لولاب میں گزشتہ شب ایک تیز رفتار سکوٹی نے 55 سالہ راہگیر کو ٹکر مار کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔

کپوارہ: سڑک حادثے میں55 سالہ شہری ہلاک
کپوارہ: سڑک حادثے میں55 سالہ شہری ہلاک
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 1:15 PM IST

ضلع کپوارہ کے دردپورہ، لولاب میں منگل کی شام ایک تیز رفتار سکوٹی نے ایک راہگیر کو اس وقت زور دار ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جب وہ ایک کراسنگ پار کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی شہری کو فوری طور سب ضلع ہسپتال سوگام پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے نازک حالت کے پیش نظر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ ریفر کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔

فوت ہونے والے شخص کی شناخت ولی محمد نجار ولد عبدالعزیز نجار ساکن درد پورہ، لولاب کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کپوارہ پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کرنے کا کیا دعوی

پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.