جنوبی کشمیر کے کولگام کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانور انسانی بستیوں کی جانب رخ کرنے لگے ہیں۔ تاہم اس درمیان محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے لگاتار جنگلی جانوروں کو پکڑنے کا کام جاری ہے۔
ضلع کے ناگ ناڈ علاقے میں مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی کہ علاقے میں ایک ریچھ داخل ہوگیا ہے جس کے ڈر سے لوگ گھروں سے باہر نکلے سے گریز کررہے ہیں۔
وہیں آج علی الصبح مقامی لوگوں اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو پکڑا Wild Life Department Captured Bear اور اسے محفوظ مقامات پر چھوڑ دیا گیا۔
علاقے کے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کولگام میں رواں ماہ میں درجنوں جنگلی جانوروں کو زندہ پکڑا جنہوں نے بستوں کا رُخ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: