ETV Bharat / state

کولگام میں خوانچہ فروشوں کا پٹریوں پر ناجائز قبضہ - جموں و کشمیر

مقامی لوگوں نے خوانچہ فروشوں کو پٹریوں پر ناجائز قبضہ جمانے کے خلاف کاروائی کی مانگ کی ہے۔

کولگام میں چھاپڑی فروشوں کا پٹریوں پر ناجائز قبضہ

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 6:12 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پٹریوں پر ناجائز قبضہ کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹریوں کی خستہ حالت اور بعض مقامات پر مین ہول کُھلے رہنے سے جانوں کو خطرہ بھی لاحق ہے جبکہ پٹریوں کو ناجائز طور پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ اور مقامی میونسپلٹی کچھ بھی کرنے سے قاصر ہے۔

کولگام میں چھاپڑی فروشوں کا پٹریوں پر ناجائز قبضہ

لوگوں نے قصبہ کولگام کی سڑکوں کو جازب نظر بنانے پر زور دیا ہے جبکہ چھاپڑی فروشوں کو پٹریوں پر ناجائز قبضہ جمانے کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔

وہیں مقامی لوگوں کے مطابق پٹریوں پر ناجائز طریقے سے مقامی د٘دکانداروں اور خوانچہ فروشوں نے قبضہ کیا ہے جس کی وجہ سے راہ گیروں کو طرح طرح کی مشکلات پیش آتی ہیں۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس پر کاروائی عمل میں لائے۔

مقامی لوگوں کے مطابق د٘دکانداروں نے اپنا سارا سازو سامان سڑک اور پٹری پر رکھ چھوڑا ہے اور ایسے میں ٹاون کے بیشتر جگہوں پر حادثات بھی ہوتے ہیں۔

ٹریڈ لیڈر اعجاز احمد بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک بزرگ کو قصبے کے مین مارکٹ میں گاڑی نے ٹکر مار کر ہلاک کردیا اور اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ راہگیروں کو چلنے پھرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.