کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے منزگام ہالن میں کل شام سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی جو ابھی بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز جھڑپ میں تین فوجی اہکار زخمی ہو گئے تھے تاہم وہ آج زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ علاقے میں مزید سکیورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے اور اس علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ہلان منزگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: Encounter in south Kashmir: جنوبی کشمیر میں انکاؤنٹر، تین فوجی اہلکار زخمی
ایک اہلکار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی تلاشی کا عمل تیز کیا تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے پارٹی پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی، اس طرح انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ تصادم میں اگرچہ تین جوان زخمی ہوئے تھے تاہم آج وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔