ETV Bharat / state

Kulgam Plantation Drive: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں شجر کاری مہم - محکمہ سوشل فارسٹری کولگام شجر کاری

محکمہ سوشل فارسٹری کے عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں پانچ لاکھ پودے لگانے کا ہدفت مقرر کیا گیا ہے۔ Plantation Drive in South Kashmir’s Kulgam District

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں شجر کاری مہم

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 1:33 PM IST

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں شجر کاری مہم

کولگام (جموں و کشمیر): انٹرنیشنل پلانٹیشن ڈے کے موقع پر جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں دو مختلف مقامات پر محکمہ سوشل فارسٹری اور میڈیا ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شجر کاری مہم انجام دی گئی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام اور انڈسٹریل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) میں شجر کاری مہم شروع کے تحت درجنوں پودے لگائے گئے۔

شجر کاری مہم میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، ڈی ایف او، محکمہ جنگلات سید وسیم گل اور ڈی ایف او سوشل فارسٹی - کولگام و اننت ناگ- کے علاوہ کالج کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ،طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ کئی صحافیوں نے بھی شجر کاری مہم میں شرکت کرکے پودے لگائے۔

اس موقع پر کالج میں ماحولیات کے حوالے سے ایک جانکاری پروگرام کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کی مہم شروع کی گئی اور شجر کاری مہم کو ضلع کولگام میں آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری و ساری رکھا جائے گا۔‘‘

انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں شجرکاری کاری مہم کے حوالہ سے ڈی ایف او، محکمہ سوشل فارسٹی، شمع روہی نے کہا: ’’اس بار جنوبی کشمیر کے اننت اور کولگام اضلاع میں پانچ لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں کولگام ضلع میں دو لاکھ پودے لگانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ اس طرح کی مہم حکومتی اداروں، اسکول انتظامیہ یا کسی ایک خاص شخص کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ سبھی باشندوں کی ملی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: Plantation Drive : ڈی سی پلوامہ نے شجرکاری مہم میں چنار کا پیڑ لگایا

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کے سبھی اضلاع میں محکمہ سوشل فارسٹری سمیت دیگر محکمہ جات، این جی اوز کی جانب سے شجر کاری مہم کے تحت سینکڑوں پودے لگائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.