شملہ: پیر کی صبح شملہ ضلع کے سنی علاقہ میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں چھ مزدور ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ایک پک گاڑی زیر نمبر HP 63 A 0231 سنی علاقہ سے تقریباً 25 کلو میٹر دور کدر گھاٹ میں اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئے ہے۔تمام زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے اندرا گاندھی میڈیکل کالج ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
وہیں پولیس کے مطابق حادثہ میں تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جبکہ دیگر تین کو ڈاکٹروں نے ہسپتال لانے کے بعد مردہ قرار دے دیا۔
حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 43 سالہ غلام حسن ولد جلال الدین، 24 سالہ فرید دیدڑ ولد گل دیدڑ،شبیر احمد ولد بشیر احمد،23 سالہ طالب ولد شفیع،30 سالہ گلزار ولد بشیر دیدڑ، 30 سالہ مشتاق ساکنان والٹینگو ناڑ کولگام کے بطور ہوئی ہے وہیں 6 زخمیوں میں تین کا تعلق کشمیر سے ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔
-
शिमला ज़िले की सुन्नी तहसील के अंतर्गत कढारघाट के समीप आज एक निजी वाहन दुर्घटना में 6 मजदूरों की मृत्यु होने का समाचार दुःखद है।शोकग्रस्त परिवारों के साथ अपनी संवेदनाएं व्यक्त करता हूँ। इस हादसे में 6 अन्य लोग घायल हुए हैं जिनके शीघ्र स्वास्थ्य लाभ की कामना करता हूं। जिला…
— Sukhvinder Singh Sukhu (@SukhuSukhvinder) December 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">शिमला ज़िले की सुन्नी तहसील के अंतर्गत कढारघाट के समीप आज एक निजी वाहन दुर्घटना में 6 मजदूरों की मृत्यु होने का समाचार दुःखद है।शोकग्रस्त परिवारों के साथ अपनी संवेदनाएं व्यक्त करता हूँ। इस हादसे में 6 अन्य लोग घायल हुए हैं जिनके शीघ्र स्वास्थ्य लाभ की कामना करता हूं। जिला…
— Sukhvinder Singh Sukhu (@SukhuSukhvinder) December 4, 2023शिमला ज़िले की सुन्नी तहसील के अंतर्गत कढारघाट के समीप आज एक निजी वाहन दुर्घटना में 6 मजदूरों की मृत्यु होने का समाचार दुःखद है।शोकग्रस्त परिवारों के साथ अपनी संवेदनाएं व्यक्त करता हूँ। इस हादसे में 6 अन्य लोग घायल हुए हैं जिनके शीघ्र स्वास्थ्य लाभ की कामना करता हूं। जिला…
— Sukhvinder Singh Sukhu (@SukhuSukhvinder) December 4, 2023
وہیں اس واقعے پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سوکھوندر سنگھ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شملہ ضلع کی سننی تحصیل میں آج ایک نجی گاڑی کے حادثے میں 6 مزدوروں کی موت واقع ہونے کی خبر ہے۔ سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اس حادثہ میں 6 دیگر لوگ زخمی ہوئے جن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گواں ہوں۔ ضلع انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جائے''۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں:
بتادیں کہ صوبہ جموں کے سرحدی ضلع ڈوڈہ میں15 نومبر کو پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثہ میں 38افراد ہلاک جب کہ 15 شدید زخمی ہو گئے تھے۔یہ حادثہ ایک مسافر بردار گاڑی کو پیش آیا تھا۔