ETV Bharat / state

Aharbal Waterfall: اہربل آبشار پر خود کشی کے واقعات کو روکنے کیلئے ایس ڈی آر ایف ٹیم مستعد - اہربل آبشار پر خود کشی کے واقعات

ضلع کولگام میں معروف آبشار اہربل کے گرد فینسنگ کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو تعینات کیے جانے کے بعد سے اب تک خودکشی کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

aharbal
aharbal
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 12:59 PM IST

اہربل آبشار پر خود کشی کے واقعات کو روکنے کے لئے ایس ڈی آر ایف ٹیم مستعد

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع اہربل ویشو نالہ کا آبشار کافی مشہور ہے۔ اسے دیکھنے کے لئے ہر برس لاکھوں کی تعداد میں مقامی، ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ یہ آبشار (واٹر فال) جنتا خوبصورت ہے اتنا ہی پُر خطر بھی، کیونکہ اس جگہ پر ابھی تک کئی افراد نے آبشار میں کود کر خودکشی کی ہے۔ آئے روز اس آبشار کے قریب خودکشی کی خبریں سامنے آ رہی تھیں جس کی وجہ سے یہ خوبصورت مقام، سیو سائیڈ پوائنٹ (Suicide Point) کے نام سے بھی بدنام ہونے لگا تھا۔

اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے اس جگہ کو فینس کے ذریعہ سیل بھی کر دیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود فینسنگ کو عبور کرکے چھلانگ لگا کر خودکشی کے واقعات سامنے آئے۔ خودکشی کے ان واقعات میں فوت ہونے والوں میں بیشتر تعداد کم عمر نوجوانوں کی تھی جن میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ تھی۔ اس معاملہ کا انتظامیہ کی جانب سے سنجیدہ نوٹس لیا گیا اور آبشار کی جگہ پر مضبوط فینسنگ کی گئی اور ایس ڈی آر ایف کی ایک مستعد ٹیم کو تعینات کیا گیا۔ ایس ڈی آر ایف ٹیم یہاں آنے والے سیلانیوں پر غور سے نظر رکھ رہی ہے۔ ان کی ایسی مہارت ہے کہ یہ اُس شخص کو فوراً پہچان لیتے ہیں جو خودکشی کی تاک میں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایس ڈی آر ایف ٹیم کی تعیناتی کے بعد مذکورہ جگہ پر خودکشی کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی آر ایف اہلکاروں نے کہا کہ گزشتہ تین برس قبل انہیں اس جگہ پر تعینات کیا گیا، وہ معقول آلات کے ساتھ یہاں پر پورا دن تعینات رہتے ہیں تاکہ قیمتی جان کے زیاں سے بچا جا سکے۔ وہ صرف خودکشی کرنے والے افراد کو روکنے کے لئے نہیں بلکہ حادثات میں لوگوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھی مستعد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تعیناتی سے قبل اس جگہ پر خودکشی کے واقعات میں کئی جانیں ضائع ہو گئیں تاہم جب سے وہ یہاں پر تعینات ہیں تب سے اس جگہ پر خودکشی کے واقعات تھم گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Aharbal Waterfall اہربل سیاحتی مقام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی نظروں کے سامنے کئی ایسے واقعات گزرے ہیں جن کو انہوں نے خودکشی سے قبل ہی پکڑ لیا اور ان کی جان بچا لی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خودکشی کی تاک میں بیٹھے شخص کی حرکات کو پہچان لیتے ہیں اور اسے پکڑ کر متعلقہ پولیس اسٹیشن کے سپرد کر دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حادثہ کے دوران وہ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کی جان بچانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Aharbal Falls in Kulgam اہربل آبشار: کشمیر کا نیاگرا آبشار جہاں انسان اپنے سارے غموں کو بھول جاتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.