ETV Bharat / state

کولگام: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پانی کی عدم دستیابی کو لے کر مقامی آبادی نے محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

کولگام: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج
کولگام: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 6:08 PM IST

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں نائک پورہ سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے محکمۂ جل شکتی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جس کے سبب کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔

شوپیان - کولگام روڈ پر احتجاج کر رہے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کے علاقے میں کئی مہینوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے، جس کے سبب انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

کولگام: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ دفتر کے کئی چکر کاٹنے کے علاوہ ڈی سی کولگام سے بھی رابطہ قائم کیا۔ تاہم ان کے علاقے میں پانی بحال نہیں کیا گیا جس کے بعد وہ سڑک پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔'

ادھر محکمۂ جل شکتی کے جونیئر انجینئر نے دعویٰ کیا کہ پائپ کی مرمت کے سبب صرف دو دنوں سے مذکورہ علاقے میں پانی کی سپلائی متاثر ہے، تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شام تک پانی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.