ETV Bharat / state

Panzath Nag Festival: روایتی جوش و خروش کے ساتھ پانزتھ چشمہ کی صفائی

دہائیوں سے جاری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں سینکڑوں افراد نے پازنتھ چشمہ کی صفائی انجام دی۔

روایتی جوش و خروش کے ساتھ پانزتھ چشمہ کی صفائی

author img

By

Published : May 29, 2023, 2:53 PM IST

روایتی جوش و خروش کے ساتھ پانزتھ چشمہ کی صفائی

کولگام (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہر سال مئی کے مہینے میں مقامی باشندے رضاکارانہ اور اجتماعی طور پانزتھ چشمے کی صفائی انجام دیتے ہیں۔ یہ روایت، مقامی باشندوں کے مطابق، دہائیوں سے چلی آ رہی ہے۔ قاضی گنڈ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے لوگ اس روز پانزتھ ناگ میں مچھلیاں پکڑتے ہیں اور مچھلیاں پکڑنے کے عمل کے دوران پانزتھ ناگ کی صفائی ستھرائی بھی انجام دیتے ہیں۔

قاضی گنڈ قصبہ سے محض دو کلومیٹر دور پانزتھ (یعنی پانچ سو چشموں کا منبع) چشمے کا پانی نہ صرف مقامی درجنوں دیہات کے پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے بلکہ سینکڑوں کنال زرعی اراضی کو بھی سیراب کرتا ہے۔ مقامی باشندوں نے اس حوالہ سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’یہ روایت زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہے اور اس روز مقامی باشندے روایتی طور مچھلیاں پکڑنے کے بہانے چشمے کی صفائی کرتے ہیں۔‘‘ ایک مقامی بزرگ نے بتایا کہ اس نے اپنے آباء و اجداد کو بھی چشمے کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا ہے اور پانزتھ چشمے کی صفائی ضرورت کے ساتھ ساتھ اب ایک روایت بھی بن چکی ہے۔

پانزتھ ناگ کی صفائی مہم میں مقامی نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقامی نوجوان جہاں اس قدیم روایت کا حصہ بننے پر کافی خوش نظر آ رہے تھے وہیں دوسری جانب نوجوانوں نے ’’چشمہ کے تئیں حکام کی عدم توجہی‘‘ پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نوجوانوں نے کہا: ’’ایک جانب حکومت پانزتھ ناگ کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے حوالہ سے غیر سنجیدہ ہے وہیں دوسری جانب مقامی باشندوں کی جانب سے نہ صرف چشمے کو آلودہ کیا جا رہا ہے بلکہ چشمے کے ارد گرد تجاوزات سے بھی اس کا وجود خطرے میں ہے۔‘‘ ایک مقامی بزرگ نے بتایا کہ ماضی میں چشمہ اس قدر آلودہ نہ تھا اور مچھلیاں بھی کافی تعداد میں موجود تھیں، نہ صرف آج چشمہ کافی کافی آلودہ ہے بلکہ مچھلیاں بھی تقریباً ناپید ہو چکی ہیں۔ انہوں نے حکام سے اس جانب توجہ دینے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: ڈاٹی ناگ چشمہ تباہی کے دہانے پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.