ETV Bharat / state

کولگام :جل جیون مشن کے تعلق سے جائزہ میٹنگ

ضلع کولگام میں جل جیون مشن کے نفاذ کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام اعلی عہدیداران نے شرکت کرکے مشن سے متعلق تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

کولگام :جل جیون مشن کے تعلق سے جائزہ میٹنگ
کولگام :جل جیون مشن کے تعلق سے جائزہ میٹنگ
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 5:47 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں' جل جیون مشن'کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا، ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج منی سیکریٹریٹ کولگام میں افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت میں جل جیون مشن کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

کولگام :جل جیون مشن کے تعلق سے جائزہ میٹنگ

اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائیڈرولک سرکل اننت ناگ اور کولگام اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، چیف ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن کولگام، قاضی گنڈ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

سپرنٹنڈنٹ انجینئر نے اس اجلاس میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کشمنر کو اب تک مشن کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ' پنچایت نمائندوں اور عہدیداروں کے ذریعے گھر گھر جاکر سروے کیا گیا ہے، اب تک11 بلاکس میں یہ سروے مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ مزیداس کے علاوہ جو نئی ویب سائٹ تیار کی گئی ہےاس میں تمام بستیوں اور گھروں کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی ڈی سی نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو گاؤں کا ایکشن پلان 5 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔بعد ازاں ڈی سی نے محکمہ پی ایچ ای کے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ تمام کام کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.