کولگام:جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ بس اسٹینڈ کے نزدیک مشتبہ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی ناکہ پارٹی پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں ڈرین میں زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام کو یاری پورہ کولگام میں بس اسٹینڈ کے نزدیک پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے کولگام کے یاری پورہ میں شام دیر گیے پولیس کی ناکہ پارٹی پر گرینڈ دھاگہ گیا جو زور دار دھماکے سے فٹ گیا۔ بتایا جاتا ہے گرینیڈ اس وقت پھینکا گیا جب معمول پر پولیس کے اہلکار مین مارکٹ میں ڈوٹی کررہے تھے۔Grenade Attack in Kulgam
مزید پڑھیں:
ذرائع کے مطابق گرینیڈ حملے کے بعد علاقے میں گولیاں چلانے کی بھی آوازیں سنائی دیں۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد ہسپتال میں علاج ومعالجہ کی خاطر آئے جنہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ وہیں ایس ایس پی کولگام نے لوگوں سے اس حملے کی غلط خبریں پھیلانے سے انتباہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا حملے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔