ETV Bharat / state

کولگام میں 19 سالہ طالب علم کی لاش برآمد - جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام

کولگام کے بچھرو گاؤں میں جمعہ کی صبح 19 سالہ طالب علم کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد کی گئی۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

B.A student found dead in Kulgam
کولگام میں 19 سالہ طالب علم کی پر اسرار حالت میں لاش برآمد
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 11:34 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بچھرو گاؤں میں جمعہ کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک 19 سالہ طالب علم کو ایک اسکول کے نزدیک پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے بچھرو گاؤں میں جمعے کی صبح ایک اسکول کے نزدیک ایک طالب علم کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔

انہوں نے متوفی طالب علم کی شناخت 19 سالہ عبدالباری میر ولد اعجاز احمد میر ساکن بچھرو کے بطور کی ہے، جو بی اے سال اول میں زیر تعلیم تھا۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.