ETV Bharat / state

Search Operation کولگام میں فوجی اہلکار مبینہ طور پر اغوا، سرچ آپریشن جاری - search operation in kulgam

وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی نا معلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کی واردات پیش آچکی ہیں۔ Search Operation

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 30, 2023, 10:07 AM IST

Updated : Jul 30, 2023, 11:54 AM IST

person_abducted

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے اشتھل میں ایک فوجی اہلکار کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے، اس فوجی اہلکار کے غائب ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی سکیورٹی فورسز رات سے پورے علاقے میں سرچ آپریشن مہم چلارہی ہے۔

سرچ آپریشن جاری

فوجی اہلکار کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے ہفتے کے روز لاپتہ ہونے کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے مغوی فوجی کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ فوجی اہلکار کے اہل خانہ نے دعوی کیا ہے کہ ایک 25 سالہ فوجی اہلکار کو اس کی گاڑی سے اغوا کر لیا گیا، یہ اہلکار چھٹی پر گھر واپس آیا تھا۔

کولگام میں فوجی اہلکار مبینہ طور پر اغوا، سرچ آپریشن جاری

لیہہ (لداخ) میں تعینات ایک بھارتی فوجی اہلکار جاوید احمد وانی رات 8 بجے کے قریب مبینہ طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا ہے اور سارے علاقوں کو اپنی تحویل میں لیا گیا اور بڑے پیمانے پر اغوا شدہ فوجی اہکار کی تلاشی کردی گئی ہے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے کئی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ ذرائع سے یہ بھی خبر ہے کہ کسی لڑکی کو بھی حراست میں لیا گیا۔ علاقے کے لوگ فوجی اہلکار کے غائب ہونے کی وجہ سے کافی فکر مند ہے۔

مزید پڑھیں: پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک

Last Updated : Jul 30, 2023, 11:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.