جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں آج وشوا ہندو پریشد نے کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر وشوا ہندو پریشد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہندو سماج کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے اور ہندو سماج اب ڈرنے والا نہیں ہے۔
وشوا ہندو پریشد کے بنر تلے پاکستان کا پتلہ نظر آتش کیا گیا اور پاکستان کے خلاف جم کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکیسان اپنی ناپاک حرکت بند کرے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل کانفرس کو جموں میں بڑا دھچکہ، دیویندر سنگھ رانا پارٹی سے مستعفی
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وشو ہندو پریشد کے رہنما انشومن راٹھور نے کہا کہ کشتواڑ کی فورسز کو بھی ہائی الرٹ رہ کر ملک کے دشمنوں پر نظر رکھی جائے، جس سے ہندو سماج کے لوگوں کے ساتھ اس طرح کے واقعات سامنے نہ آئے۔