ETV Bharat / state

Army chopper crashes in Kishtwar کشتواڑ آرمی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ٹیکنیشن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

کشتواڑ میں کل ایک فوجی ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موت جب کہ دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

author img

By

Published : May 5, 2023, 12:44 PM IST

ٹیکنیشن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
ٹیکنیشن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
ٹیکنیشن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں گذشتہ کل ہوئے صبح تقریباً سوا دس بجے ہیلی کاپٹر حادثہ میں انیل نام کا ٹیکنیشین ہلاک جب کہ دو پائلٹ زخمی ہوگئے۔ بتایاجا رہا ہے کہ جب مڑواہ سے کشتواڑ کی جانب ہیلی کاپٹر آرہا تھا مچھنہ دھیرینہ کے قریب گر کرتباہ ہوگیا۔ اس ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر حاثہ میں سوار تینوں افراد کو علاج کے لئے ادھمپور ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم انیل کی موت ہوگئی۔ فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حاثہ کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں۔

آج کشتواڑ فوجی میدان میں منعقد ایک تقریب کے دوران انیل کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر ترویدی نے آج انیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے علاوہ فو ج کے اعلیٰ افسران نے بھی انیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹیکنیشن انیل کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے فوری بعد مقامی افراد نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تینوں کو مین روڈ پر اتار کر کمان ادھم پور لے جایا گیا، جہاں ہیلی کاپٹر کے ٹیکنیشن کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Helicopter Crashes مڑواہ کشتواڑ میں فوج ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ٹیکنیشن ہلاک دو پائلٹ زخمی

واضح رہے کہ یہ صرف سات ماہ کی مدت میں یہ چوتھا ہیلی کاپٹر حادثہ ہے۔ اس سے قبل اورناچل پردیش کے مغربی کامنگ ضلع،اپر سینگ ضلع اور اروناچل پردیش کے ہی توانگ میں ہیلی کاپٹر کے حادثات پیش آئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسی سال مارچ کے مہینہ میں اروناچل پردیش کے مغربی کامنگ ضلع میں بھارتی فوج کا ایک چیتا گر کر تباہ ہوگیا تھا،جس میں دو پائلٹ ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.