ETV Bharat / state

ہم ملک کے دشمن نہیں بی جے پی کے دشمن ضرور ہیں: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے جموں کے کٹھوعہ میں اپنے کارکنان سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم لوگ ملک کے دشمن نہیں ہیں بلکہ بی جے پی کے دشمن ضرور ہیں۔

Dr. Farooq Abdullah
نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ
author img

By

Published : Nov 9, 2020, 7:43 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے آج اپنے کارکنان سے ملاقات کرنے کے لیے جموں کے کٹھوعہ علاقے کا دورہ کیا، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ انہیں گینگ کے نام سے پکارتے ہیں وہ خود ایک بڑے ڈاکو ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

انھوں نے کہا کہ جو پروپگینڈہ ہمارے خلاف چلایا جا رہا ہے اس تعلق سے میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم لوگ ملک کے دشمن نہیں ہیں بلکہ بی جے پی کے دشمن ضرور ہیں، وہ لوگ یہاں پر ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائیوں کو الگ الگ کرنا چاہتے ہیں، ہم مہاتما گاندھی کے ہندوستان کو مانتے ہیں جہاں سب برابر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ہمیں پاکستانی کہتے ہیں، انہیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ اقوام متحدہ میں بھارت کے حق میں بات کرنے والا فاروق عبداللہ ہی تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جموں میں جتنے بھی وفد سے ملاقات ہوئی ہے ان کو بی جے پی کے ذریعہ بنائی گئی پالیسیوں سے سخت تکلیف پہنچی ہے، ان کا واضح لفظوں میں کہنا تھا کہ انکی زمینیں اور نوکریوں کو ختم کرنے کی منصوبہ بند سازشیں کی جا رہی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امریکہ میں نئے صدر کا انتخاب ہوا ہے اس سے ہم امید کرینگے کہ ٹرمپ نے دنیا کا جو بیڑا غرق کیا ہے اس کو وہ صحیح کرنے کا کام کرینگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جس طرح امریکہ میں ٹرمپ کا حال ہوا ہے ویسا ہی بھارت میں بی جے پی کا بھی ہوگا۔

جموں و کشمیر میں ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ہم سب بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، حالانکہ ہمیں اس کے لیے کوئی نشان نہیں ملے گا اس لیے ہم اس انتخاب میں اپنے اپنے انتخابی نشان کے ساتھ لڑینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.