ETV Bharat / state

Increase In Electricity Bills بجلی کے بل میں مسلسل اضافے کو لے کر محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینیئر سے بات چیت - بیدر میں بجلی کے مسائل

بیدر میں محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینیئر سبھاش پاٹل نے کہا کہ بجلی کے مسائل کو لے کر محکمہ ہمیشہ تیار ہے۔ کرناٹک کی نئی کانگرس حکومت کی جانب سے یہ سکیم شروع کی گئی ہے، جس میں ریاست بھر کی عوام کے لیے سہولت رکھی گئی ہے، 200 یونٹ سے کم خرچ کرنے والوں کو بجلی کی کوئی قیمت ادا کرنی نہیں پڑے گی۔

بجلی کے بل میں مسلسل اضافے کو لے کر محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینیئر سے بات چیت

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 9:58 PM IST

بجلی کے بل میں مسلسل اضافے کو لے کر محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینیئر سے بات چیت

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر میں بجلی کے بل میں مسلسل اضافے کو لے کر بجلی محکمہ کے ایگزیکٹو انجینیئر نے میڈیا سے بات چیت کی۔ محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینیئر سبھاش پاٹل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے مسائل کو لے کر محکمہ ہمیشہ تیار ہے۔ ایگزیکیوٹیو انجینیئر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں محکمے کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس میں کسی کی سازش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی بنانے کے لیے جو چیز درکار ہوتی ہے، اس کی آمدو رفت اور تیار کرنے کی اشیاء پر بجلی کے قیمت کا انحصار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ عوام کو 24 گھنٹہ بجلی پہنچانے کے لیے رات دن کوشاں ہے۔ گرہ جیوتی سکیم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی نئی کانگرس حکومت کی جانب سے یہ سکیم شروع کی گئی ہے، جس میں ریاست بھر کی عوام کے لیے سہولت رکھی گئی ہے، 200 یونٹ سے کم خرچ کرنے والوں کو بجلی کی کوئی قیمت ادا کرنی نہیں پڑے گی اس کی عرضیاں داخل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اور محکمے کی جانب سے بھی ایپ کے ذریعے درخواست دینے کی سہولت رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفت بجلی اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے ہر میٹر کے لیے ایک آدھار کارڈ لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت مکان مالک اور کرائے دار دونوں کو دی گئی ہے ذاتی مکانات والوں کے علاوہ کرائے کے گھر میں رہنے والے لوگوں کو بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے آدھار کارڈ لگا کر درخواست آن لائن جمع کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں آن لائن مفت بجلی کے لیے درخواست موصول کی جا رہی ہے۔ مفت بجلی سپلائی کے لیے حکومت کرناٹک کے علاوہ محکمے کی جانب سے بھی درخواست دینے کے لیے سہولتیں رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Harish rao on Power Supply in Telangana: 'تلنگانہ میں بجلی کا مسئلہ نہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.