بنگلور: گزشتہ چند مہینوں سے کرناٹک میں فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے مذہب کے نام پر نفرت پھیلائی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں امن کا خطرہ لاحق ہے۔ ان حالات میں ریاست کی متعدد سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر 'سوہارد سمسکروتی سمیلن' کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں پر امن و محبت کے پیعام کو عام کیا جائے گا۔
برگور رام چندرا کی قیادت میں 5 مئی کو منعقد ہونے والے اس کانفرنس میں سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس سنتوش ہیگڑے، جسٹس گوپال گوڑا و ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس ناگ موہن داس کے علاوہ مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی جانب سے عوام کے نام ''دھرم سندیش'' دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: