ETV Bharat / state

LAHDC Kargil Results لداخ ترقیاتی کونسل انتخابات میں کانگریس 4، این سی 2 اور بی جے پی ایک سیٹ پر کامیاب - کرگل الیکشن ریزلٹ

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ابھی تک کے رجحان میں نیشنل کانفرنس نے دو کانگریس نے دو اور بی جے پی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

lahdc-kargil-results-congress-4-nc-2-and-bjp-won-one-seat
لداخ ترقیاتی کونسل نتائج ،کانگریس 4 این سی 2 اور بی جے پی ایک سیٹ پر کامیاب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 3:11 PM IST

Updated : Oct 8, 2023, 3:34 PM IST

لداخ ترقیاتی کونسل انتخابات میں کانگریس 4، این سی 2 اور بی جے پی ایک سیٹ پر کامیاب

سرینگر: لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ابتدائی رجحان میں نیشنل کانفرنس نے دو، کانگریس نے دو جبکہ بی جے پی نے ایک نشست پر کامبیابی حاصل کی۔ اطلاعات کے مطابق لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات کے سلسلے میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی اتوار کی صبح سے جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سخت سکیورٹی کے بیچ اتوار کی صبح آٹھ بجے سے ووٹ شماری کا عمل شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق کانگریس نے چوسکورے، رامبیر پورہ، تیسورو اور پشکم سیٹیں جیت لیں، جبکہ این سی نے بھیمبٹ اور پدم سیٹیں جیتیں ہیں وہیں بی جے پی نے کانگریس کو شکست دے کر ستکچے کھنگرال سیٹ جیت لی ہے۔دیگر نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور حتمی نتائج کا اعلان سہ پہر چار بجے متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ان انتخابات میں 26 سیٹوں کے لیے 85 امیدواروں نے حصہ لیا تھا، جن میں حکمران جماعت بی جے پی نے 17 سیٹوں پر امیدوار میدان میں اتارے تھے، جبکہ نیشنل کانفرنس نے 17 اور کانگریس کے 22 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے بھی پہلی مرتبہ ان انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی کی ہے اور چار امیدواروں کو میدان میں ڈالا تھا۔ اس کے علاوہ 25 آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ کچھ سیٹوں پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا دوستانہ مقابلہ تھا۔

مزید پڑھیں: LAHDC Kargil Elections کرگل ہل ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے نتائج آج

کرگل ہل ڈیولپمنٹ کونسل کی تشکیل کے لئے 30 منتخب امیدوار ہوتے ہیں جن میں 26 کو عوام ووٹنگ سے منتخب کرتے ہیں جبکہ 4 امیدواروں کو ایل جی کی سفارش پر نامزد کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2023, 3:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.