ETV Bharat / state

JK Police Year Ender Press Conference امسال ایک سو مقامی نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوئے، پولیس سربراہ - جموں و کشمیر میں 2022 یو اے پی اے کیسز درج

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دباگ سنگھ نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کے برعکس امسال یعنی 2022 میں حالات پُرامن رہے۔ سال 2022 میں سکیورٹی فورسز نے نئی حکمت عملی کے تحت جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیے جس دوران 56 غیر ملکیوں سمیت 186عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں۔JK Police Year Ender Press Conference

dilbagh singh
دلباغ سنگھ
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 7:53 PM IST

امسال ایک سو کے قریب مقامی نوجوان عسکریت پسند کے صفوں میں شامل، پولیس سربراہ

جموں: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ سال 2022 سکیورٹی محاذ پر گزشتہ چار برسوں کے مقابلے میں پُرامن سال رہا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے دوران ایک سو نوجوانوں نے جنگجوﺅں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی جن میں سے 17 کو گرفتار کیا گیا، 18 ابھی بھی سرگرم ہیں جبکہ 65 افراد ہلاک کیے گئے۔JK police On Militancy in 2022

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے غلط راستہ اختیار کیا ہوا تھا جن کو واپس قومی دھارے میں لایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سال 2022میں 56 غیر ملکیوں سمیت 186جنگجو مارے گئے۔موصوف ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔Dilbagh Singh Press Conference

دلباغ سنگھ نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کے برعکس امسال یعنی 2022 میں حالات پُرامن رہے۔انہوں نے بتایا کہ سال 2022 میں سکیورٹی فورسز نے نئی حکمت عملی کے تحت جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیے جس دوران 56 غیر ملکیوں سمیت 186عسکریت پسند مارے گئے۔Militants Killed In 2022

اُن کے مطابق مہلوک عسکریت پسند میں زیادہ تر جیش اور لشکر طیبہ نامی ممنوعہ عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں ایک سو کے قریب نوجوانوں نے عسکریت پسند تنظیموں میں شمولیت اختیار کی جن میں سے 17کو زندہ گرفتار کیا گیا 18کو چھوڑ کر باقی سبھی عسکریت پسند کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بچے ہوئے 18سرگرم ملیٹینٹ کو بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔Local Youth Join Militancy

موصوف ڈی جی پی نے بتایا کہ امسال کافی کم تعداد میں مقامی نوجوانوں نے عسکریت پسند تنظیموں کو جوائن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ بننے سے سکیورٹی فورسز نے روکا۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ سال 2023 میں جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد صفر تک پہنچ جائے گی اور اس کے لئے سکیورٹی ایجنسیوں نے پہلے ہی تیاریاں شروع کی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سال 2023 میں ہمارا فوکس ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنے پر مرکوز ہوگا ۔

ملی ٹینٹ ماڈیولز کو تباہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ سال2022 میں 146عسکریت پسند ماڈیولز کو طشت از بام کیا گیا۔Militant Module Busted in 2022

انہوں نے کہاکہ سال 2022 میں سکیورٹی فورسز نے 188 اے کے رائفلیں 275 پستول ، 354 گرینیڈ، 61 دیسی ساخت کے گرینیڈس ، 61 آئی ای ڈیز اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔Arms And Ammo Recovered in 2022

پولیس چیف نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی حدود میں ہتھیار پھینکنے کے منصوبوں کو بھی ناکام بنایا گیا ہے اور بڑی مقدار میں منشیات کی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال اُدھمپور میں سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملے کیے گئے جس دوران کئی سلامتی عملے کے اہلکار اور عام شہری ہلاک ہوئے۔Civilan Killed In 2022

اُن کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں امسال سکیورٹی فورسز کو کم سے کم جانی نقصان ہوا۔انہوں نے بتایا کہ سال2022 میں 14پولیس،17سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ امسال تخریبی سرگرمیوں کے لیے استعمال میں لائے گئے 55گاڑیوں، 28مکانوں کو ضبط اور اٹیچ کیا گیا۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے مطابق رواں برس 649 افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا۔Properties Attached In 2022

مزید پڑھیں: Militancy Incidents During 2022: سال 2022 میں 172عسکریت پسند ہلاک، اے ڈی جی پی

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف چلائی جارہی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور سال 2022 میں 1693کیس درج کیے گئے اور 212 کلو گرام ہیروئن، 383 کلو چرس، 12 کلو برؤان شوگر کو برآمد کیا گیا۔Drugs Recovered in 2022

انہوں نے بتایا کہ امسال 29 ہزار 834 مختلف جرائم کے کیس درج کئے گئے ۔یو اے پی اے مقدمات کے بارے میں پولیس چیف نے کہاکہ 1350 کیس زیر تحقیقات ہے ۔UAPA Cases in 2022 IN JK

انہوں نے کہاکہ ایس آئی یو ہر ضلع میں فاریسٹ ٹریک بنیادوں پر عسکریت پسندوں کے کیسوں کو نپٹا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی یو ایس آئی اے کے تحت کام کر رہی ہیں۔کشمیر فائٹ بلاگ کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ماوتھ پیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور دوسرے افراد کے خلاف دھمکیاں دینے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Year Ender جموں و کشمیر سال 2022 کی اہم خبروں پر ایک نظر

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.