ETV Bharat / state

BJP Jammu & Kashmir جموں و کشمیر بی جے پی کو جھٹکا، نائب صدر یوسف صوفی سمیت 52 رہنماؤں نے احتجاج درج کرایا

جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ میں کشمیر خطہ کے 52 سینئر رہنما پارٹی سے ناراضی ہیں جن میں جموں و کشمیر میں پارٹی کے نائب صدر اور کشمیر انچارج صوفی محمد یوسف، پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر، میڈیا انچارج منظور احمد شامل ہیں۔ We protest against hijacking Kashmir Unit of Bjp by Jammu leaders: Sofi Yousuf

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 9, 2023, 6:23 PM IST

جموں و کشمیر بی جے پی کو جھٹکا، نائب صدر یوسف صوفی سمیت 52 رہنماؤں نے احتجاج درج کرایا

جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ میں کشمیر خطہ کے 52 سینئر رہنما پارٹی سے ناراضی ہیں جن میں جموں و کشمیر میں پارٹی کے نائب صدر اور کشمیر انچارج صوفی محمد یوسف، پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر، میڈیا انچارج منظور احمد شامل ہیں۔ ناراض لیڈران کا الزام ہیں کہ جموں سے بی جے پی رہنماؤں کو لاکر کشمیریوں کو بے وقف بنایا جارہا ہیں اور جموں کے بی جے پی لیڈران کی پارٹی میں مداخلت بڑھ رہی ہے۔ وہیں 5 اگست 2023 کو سرینگر میں منعقدہ پروگرام میں صرف چند ہی بی جے پی لیڈران نے حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah speaks in Lok Sabha اگر آپ میں ہمت ہے تو پاکستان کے ساتھ جنگ ​​کریں، لوک سبھا میں فاروق عبداللہ کی تقریر

کشمیر بی جے پی یونٹ کے سئنر لیڈران نے آج سرینگر میں میٹنگ طلب کی جس کے بعد جموں کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا بھی دوپہر کو کشمیر پہنچ گئے اور ناراض لیڈران سے ملاقات کی۔ بی جے پی کے سئنر لیڈر صوفی محمد یوسف نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ بات صحیح ہے کہ پارٹی میں کچھ لیڈران کے مسائل ہیں جن پر بات کی جائے گی اور ان مسائل سے پارٹی ہائی کمان کو واقف کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ناراض لیڈر پارٹی سے استعفیٰ نہیں دے رہا ہے بلکہ صرف اپنا احتجاج درج کررہا ہے۔ ان کے مسائل کو پارٹی ہائی کمان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے جموں کے چند لیڈران پر الزام عائد کیا کہ وہ کشمیر کے کارکنان کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.