ETV Bharat / state

Poonch Attack پونچھ میں فوجی گاڑی پر حملے کے بعد جموں میں سکیورٹی سخت

سرحدی ضلع پونچھ میں فوجی گاڑی پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پچھ گچھ کے لیے تقربیاً 30 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ واضح رہے کہ پونچھ میں جمعرات کو ایک فوجی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

Tight security arrangements in Jammu after attack in Poonch
پونچھ میں فوجی گاڑی پر حملے کے بعد جموں میں سکورٹی کے پختہ انتظامات
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 5:19 PM IST

جموں: پونچھ حملے کے بعد جموں کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے، وہیں حساس مقامات پر سکیورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید الرٹ بھی رکھا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق پونچھ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جموں شہر سمیت صوبے کے باقی اضلاع میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر سکیورٹی فورسز اہلکار سکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اپنے اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Poonch Attack تیس افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا، عسکریت پسندوں کی تلاش جاری

معلوم ہوا ہے کہ پونچھ میں فوجی گاڑی پر حملے کے بعد جموں میں سرگر ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی پر بھی غور وغوض ہو رہا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش کی گئی ہے اور بہت جلد انہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.