ETV Bharat / state

Security tightened in Jammu سرحد سے لیکر جموں شہر تک سکیورٹی کے سخت انتظامات

جی ٹونئٹی میٹنگ سے قبل جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 17, 2023, 11:37 AM IST

سرحد سے لیکر جموں شہر تک سکیورٹی کے سخت انتظامات

جموں: جی 20 میٹنگ سے پہلے، سکیورٹی ایجنسیوں کو مسلسل مختلف ان پٹ مل رہے ہیں، جس کے بعد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ان پٹس کے مطابق، سرحد پار عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے بارڈر پر مختلف قسم کی سازشیں رچی جا رہی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے یہ عسکریت پسند تنظیمیں کبھی بھی حملہ کر سکتی ہیں جس کے پیش نظر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ خاص طور پر جموں کو سرحد سے جوڑنے والی تمام سڑکوں کو سکیورٹی فورسز نے سیل کر دیا ہے۔ ایس او جی جموں دن رات مسلسل ناکہ بندی کررہے ہیں، خاص طور پر پر گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایس او جی کی جانب سے حساس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروئی بھی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں میں سرحد سے متصل اضلاع میں فوجی کیمپوں میں واقع اسکولوں کو بھی جی 20 اجلاس تک بند کر دیا گیا ہے۔ عسکریت پسند حملوں کے حوالے سے متعدد اطلاعات ملنے کے بعد، فوج اور آرمی کیمپوں میں تلاشی کارروائیاں کی جارہی ہیں اور تمام کیمپوں کے باہر QRT ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اسی مہینے وادی کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد ہونے والا ہے، وہیں گزشتہ مہینے کئی عسکریت پسندانہ حملے بھی ہوئے ہیں جس کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ اجلاس کے دوران کوئی نہ خوش گوار واقعہ نہ پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی اجلاس کے پیش نظر سرینگر فوجی چھاونی میں تبدیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.