ETV Bharat / state

Rohingya's Protest In Jammu: روہنگیا مسلمانوں کا جموں میں خاموش احتجاج - LATEST NREWS ROHINGIYA MUSLIMS

جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ روز رامبن کے گول علاقے میں 25 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرکے ہیرانگر جیل منتقل کیا۔ حکام کے مطابق تمام افراد غیر قانوںی طور سے یوٹی میں داخل ہوئے ہے۔ اس دوران جموں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں نے نروال جموں خاموش احتجاج کرکے انتظامیہ اور مرکزی حکومت سے ان کی چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔Rohingya's Protest In Jammu

rohingyas-assembled-in-jammu-to-protest-against-detention-of-25-rohingya-muslims
روہنگیا مسلمانوں کا جموں میں خاموش احتجاج
author img

By

Published : Apr 2, 2022, 10:33 PM IST

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جمعرات کے روز 25 روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لیا ہے جو کہ ایک تبلیغی گروپ کے حصہ کے طور پر تحصیل گول کے گاؤں ڈار پہنچے تھے۔ بعد میں ان روہنگیا مسلمانوں کو کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں جیل بھیج دیا گیا جس کے بعد آج جموں کے نروال علاقہ میں مقیم روہنگیا مسلمانوں نے جمع ہوکر دکانیں بند کرکے اپنا احتجاج درج کیا۔ Rohingya's Protest In Jammu

روہنگیا مسلمانوں کا جموں میں خاموش احتجاج

روہنگیا پناہ گزینوں کا کہنا ہیں کہ 25 روہنگیا مسلمان جن کو گول سنگلدان سے ہیرانگر جیل منتقل کیا گیا اسلامی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے کے غرض سے ضلع رامبن گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس طڑھ کی عمل سے جموں میں رہ رہے روہنگیا مسلمان خوف میں مبتلا ہوئے ہیں۔روہنگیا مسلمان محمد ادریس کا کہنا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں انہیں حکومت ہولڈنگ سنٹر منتقل نہ کردے، جس طرحگزشتہ روز 25 روہنگیا مسلمانوں کو ہیرانگر جیل منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ جب میانمار میں مسلمانوں کے خلاف ظلم تشدد ہوا تو وہ وہاں سے بھاگ کر کئی ملکوں میں ہجرت کرنی پڑی جس کے بعد وہ جموں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میانمار میں حالت ٹھیک نہ ہوجائے تب تک جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت انہیں جموں میں رہنے کی اجازت دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.