ETV Bharat / state

جموں: بارش سے موسم خوشگوار - موسم خوشگوار

صبح سے شروع ہوئی بارش دیر تک ہوتی رہی۔ بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں گلی، محلے اور سڑکوں میں پانی جمع ہوجانے سے راہگیروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

جموں: بارش سے موسم خوشگوار
جموں: بارش سے موسم خوشگوار
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 5:44 PM IST

جموں کے کئی علاقوں میں بدھ کی صبح تیز بارش ہوئی۔ صبح سے شروع ہوئی بارش دیر تک ہوتی رہی۔ بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں گلی، محلے اور سڑکوں میں پانی جمع ہوجانے سے راہگیروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کی وجہ سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔

وہیں محکمۂ موسمیات نے اگلے 2 دنوں تک مسلسل ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کٹھوعہ ضلع میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کی طرف جانے والی ایک رابطہ سڑک شدید بارش سے بہہ گئی جب کہ کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔

محکمۂ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع ریاسی میں ماتا ویشنو دیوی مندر آنے والے یاتریوں کے لئے قائم بیس کیمپ واقع کٹرا میں صبح ساڑھے 8 بجے تک سب سے زیادہ 52.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تاہم بارش کے باوجود یاترا جاری تھی تاہم وہاں ہیلی کاپٹر سروس معطل کر دی گئی تھی اور امکان ہے کہ دن کے آخر میں جب موسم بہتر ہو جائے گا تب ہیلی کاپٹر سروس بحال کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: ہمیں جنت سے جہنم میں دھکیل دیا گیا

ریاسی کے علاوہ جموں خطے کے کئی دوسرے حصوں میں بارش ہوئی، جس میں ادھم پور، سامبا، کشتواڑ، پونچھ، راجوری، ڈوڈا اور رامبن اضلاع شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.