ETV Bharat / state

Protest Against Aptech جموں میں ہزاروں امیدواروں کا کینڈل لائٹ مارچ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی شرکت - ایس ایس بی امیدواروں کا احتجاج

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوان پرامن احتجاج نکال رہے ہے پھر بھی انتظامیہ ان پر لاٹھیاں چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک شرم ناک بات ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو پرامن احتجاج نکالے کی اجازت نہیں دیتے۔۔

protest-against-aptech-candle-march-in-jammu-mehbooba-farooq-abdullah-joined
جموں میں ہزاروں امیدواروں کا کینڈل لائٹ مارچ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی شرکت
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 9:25 PM IST

Updated : Mar 11, 2023, 10:42 PM IST

جموں میں ہزاروں امیدواروں کا کینڈل لائٹ مارچ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی شرکت

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ہفتے کی شام ایس ایس بی کے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا اور راج بھون کی طرف پیش قدمی شروع کی۔نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے امیدواروں سے اظہار یکجہتی کی خاطر اس کینڈل لائٹ مارچ میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جموں میں ہفتے کی شام کو ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا او ر راج بھون کی طرف پیش قدمی شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ کچی چھاونی سے یہ کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا جس میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھنے کو ملا ۔

اطلاعات کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر جموں میں سکیورٹی کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا جبکہ مظاہرین کو راج بھون کی طرف جانے سے روکنے کی خاطر بھی جگہ جگہ بھاری تعداد میں پولیس نفری تعینات کی گئی۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج تب ہی ختم ہوگا جب ایپ ٹیک کا کنٹریکٹ ختم کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ ایپ ٹیک کمپنی کو کس بنیاد پر یہ ٹھیکہ الاٹ کیا گیا ۔امیدواروں سے اظہار یکجہتی کی خاطر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فارو ق عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی کینڈل لائٹ مارچ میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Jk SSB Aspirants Continues Protest سرینگر میں دوسرے روز بھی ایپ ٹیک کے خلاف امیدواروں کا احتجاج

محبوبہ مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے نوجوان بے روزگار ہے۔ انہوں نے کہا تقربیاً 40 فیصد پڑھے لکھے نوجوان بےروزگار ہے اور اس کے بعد جموں و کشمیر میں جو بھی ریکرومنٹ ہوتی ہے اس میں دھندلیاں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ریکرومنٹ میں دھندلیاں کرنے والا کوئی اور نہیں ہے بلکہ یہاں کے افسر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایپ ٹیک نامی کمپنی کو یہاں کے سرکاری نوکریاں منعقد کرنا کا کرنٹریکٹ ملتا ہے جو پہلے سے بلیک لسٹڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایس ایس بی کے امتحان منعقد نہیں ہونے چاہیے جب تک کی ایپ ٹیک نامی کمپنی کا کنٹریکٹ ختم نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان ایک پرامن احتجاج نکالتے ہے پھر بھی ان پر لاٹھیاں چلائی جارہی ہے جو ایک شرمناک بات ہے

Last Updated : Mar 11, 2023, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.