ETV Bharat / state

High Alert In Jammu Ahead Of PM Modi's Visit: وزیراعظم 24 اپریل جموں و کشمیر کا یک روزہ دورہ کریں گے - وزیر اعظم پنچائیتی راج اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کرینگے

وزیراعظم نریندرمودی جموں وکشمیر میں ایکسپریس وے اور شاہراہوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ بانہال- قاضی گنڈ ٹنل کا بھی باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے۔ پالی سانبہ میں وزیراعظم نریندر مودی جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور دبئی سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ Palli Village in Samba Gearing up to Host PM Modi’s Interactive Session with PRIs

جموں و کشمیر
جموں و کشمیر
author img

By

Published : Apr 21, 2022, 12:56 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں وکشمیرکے یک روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ وزیراعظم سانبہ ضلع کے پالی پنچایت حلقے میں پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور عام لوگوں کے مشترکہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ یوم قومی پنچایتی راج کے موقع پر وزیراعظم ملک کے دیگر حصوں میں پنچایتی راج اداروں کے لاکھوں ممبران سے بھی مخاطب ہونگے۔ وزیر اعظم کے اس دورے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔ Palli Village in Samba Gearing up to Host PM Modi’s Interactive Session with PRIs

جموں و کشمیر

وزیراعظم نریندرمودی جموں وکشمیر میں ایکسپریس وے شاہراہوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ بانہال- قاضی گنڈ ٹنل کا بھی باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے۔ پالی سانبہ میں وزیراعظم نریندر مودی جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور دبئی سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہےکہ جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کی پالی پنچایت ملک بھر میں پہلی ایسی پنچایت ہے جہاں مکمل طور پر شمسی توانائی کا استعمال کیا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں وہاں دھوئیں اور کاربن ڈائکسائڈ جیسی مہلک گیسز کے اخراج میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس پنچایت میں مرکزی حکومت کی تمام فلاحی اسکیمیں زمینی سطح پرنافذ کی گئی ہیں اور تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم جموں و کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں

یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پنچایتی راج اداروں سے متعلق قومی دن کے موقع پر اس پنچایت حلقے کا انتخاب کیاتاکہ جموں وکشمیر اور ملک کے دیگر پنچایتوں راج اداروں کے نمائندوں کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شمسی توانائی کے بھر پور استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر سے دفعہ تین سو ستر اورپینتیس اے ہٹائے جانے اور اسے مرکزی انتظام والے دو علاقوں میں تقسیم کئے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کا جموں وکشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.