ETV Bharat / state

Jammu Sunjwan Encounter Case: سنجوان جموں تصادم آرائی کے دو دیگر ملزمان گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے جموں سنجوان تصادم آرائی میں عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں ایک ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسی ٹرک سے عسکریت پسندوں کی مدد کی گئی تھی۔ اس سے قبل بھی اس سلسلے میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ Jammu Sunjwan Encounter Case

police seized truck used by militants in jammu sunjwan attack
سنجوان جموں تصادم آرائی کے دو دیگر ملزمان گرفتار
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 10:08 PM IST

جموں سنجوان تصادم آرائی Jammu Sunjwan Encounter کے بعد جموں و کشمیر پولیس کو ایک بڑی کامیابی اس وقت ملی جب وادی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اور اس ٹرک کو بھی ضبط کر لیا ہے جس ٹرک کے ذریعہ عسکریت پسندوں کو سرحدی علاقہ سانبہ سے لانے کا الزام ہے۔ آج اس ٹرک کو جموں لایا گیا ہے، ٹرک سمیت ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پولیس پوسٹ بٹھنڈی میں رکھا گیا ہے۔ Jammu Sunjwan Encounter Case

سنجوان جموں تصادم آرائی کے دو دیگر ملزمان گرفتار

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے اننت ناگ سے تکیہ ماگام شاہ کے رہنے والے اشفاق احمد نامی شخص کو گرفتار کیا ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے جموں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا "تفتیش کے دوران دوران بلال احمد بیگ ولد خورشید احمد بیگ ساکنہ کوکرناگ اننت ناگ کا نام بھی سامنے آیا اور انھیں بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ بلال نے ہی خودکش حملہ آوروں کو سانبہ کے سپروال علاقے سے سنجوان پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Two Held In Sunjwan Encounter Case: سنجوان انکاﺅنٹر معاملہ میں دو کشمیری نوجوان گرفتار

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ جموں سے دو روز قبل ہوئے اس انکاﺅنٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ جمعہ کے روز دو حملہ آوروں نے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی بس کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حملے میں سی آئی ایس ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر مارا گیا۔ بعد ازاں دونوں عسکریت پسندوں کو اس وقت مار دیا گیا جب سیکورٹی فورسز نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔اس انکاﺅنٹر کے دوران سیکورٹی فورسز کے 9اہلکار وں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.