ETV Bharat / state

یوم جمہوریہ کی تقریبات میں ملازمین کی شرکت لازمی قرار: جموں و کشمیر انتظامیہ - سرکاری ملازمین کشمیر

Republic Day Celebration جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس تقریب کی صدارت کریں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔

Participation of  govt employees in Republic Day celebrations mandatory: JK govt
یوم جمہوریہ کی تقریبات میں ملازمین کی شرکت لازمی قرار: جموں و کشمیر انتظامیہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 3:11 PM IST

جموں: جموں وکشمیر انتظامیہ نے ملازمین سے سرکاری ڈیوٹی کے بطور 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کو کہا ہے۔

حسب سابقہ امسال بھی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس تقریب کی صدارت کریں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔

انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: 'جموں میں تعینات حکومت اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے تمام افسران سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے طور پر یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کریں'۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ 'تمام شعبہ جات کے سربراہان اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگز کے چیف ایگزیکٹوز اس تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائیں گے'۔ ادھر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ یوم جمہوریہ سے چند روز قبل سکیورٹی فورسز اور پولس نے جموں و کشمیر میں نگرانی بڑھائی ہے، جس کے پیش نظر راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی جب کہ لوگوں سے شناختی کارڈ بھی چیک کیے گئے۔

( یو این آئی مشملات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.