ETV Bharat / state

DGP On Militancy In JK عسکریت پسندی کو ابھارنے کیلئے پاکستان منشیات کا استعمال کر رہا ہے، پولیس ڈی جی پی

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان عسکریت پسندوں، منشیات اور ہتھیاروں کو جموں و کشمیر میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی ختم نہ ہو۔

DGP Dilbag Singh
دلباغ سنگھ
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 10:33 PM IST

Updated : Mar 5, 2023, 11:08 AM IST

عسکریت پسندی کو بحال کرنے کیلئے پاکستان منشیات کا استعمال کر رہا ہے، پولیس ڈی جی پی

جموں:ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر پولیس دلباغ سنگھ نے ہفتہ کے روز سانبہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان عسکریت پسندوں، منشیات اور ہتھیاروں کو جموں و کشمیر میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی ختم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو جموں وکشمیر میں ملیٹینسی کا ڈھانچہ مکمل طور پر ختم کرنا ہے جس کے لیے سکیورٹی فورسز مل کے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سکیورٹی فورسز نے ضلع پونچھ میں ایک رہائشی مکان میں تلاشی کے دوران سات کلو گرام ہیروئن، 2 کروڑ روپے نقدی اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمدگی کی ہے جو سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز سرحد پر سرنگوں کے ذریعے دراندازی اور دیگر چلینجوں سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے ۔ پاکستان اب بھی بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے تاکہ یہاں امن و امان خراب ہو۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب مسلح عسکریت پسندوں کے ساتھ یہاں سرحد پار سے منشیات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Narco-Terror Module Busted پونچھ میں 7 کلو ہیروئن، نقدی 2 کروڑ روپیہ اور اسلحہ برآمد، پولیس

دلباغ سنگھ نے کہا کہ منشیات کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو کچھ منشیات فروشوں کے ساتھ عسکریت پسند کی مالی معاونت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔سکیورٹی فورسز عسکریت پسندی کے مکمل سپورٹ ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے ایک جامع سطح پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ایجنسیاں منشیات کے سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہیں۔

Last Updated : Mar 5, 2023, 11:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.