ETV Bharat / state

Operation On Underground Tunnel: بین الاقوامی سرحد پر زیر زمین سرنگوں کو دریافت کرنے کی خاطر آپریشن کا آغاز - انٹرنیشنل باڈر جموں

جموں صوبے کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کی ہدایت پر اب پولیس کو بھی ایل او سی پر زیر زمین سرنگوں کو دریافت کرنے کی خاطر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ سرنگوں کو دریافت کرنے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ Operation On Underground Tunnel In LOC

بین الاقوامی سرحد پر زیر زمین سرنگوں کو دریافت کرنے کی خاطر آپریشن کا آغاز

author img

By

Published : May 17, 2022, 5:04 PM IST

جموں: سالانہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر جموں صوبے میں بین الاقوامی سرحد پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حد متارکہ پر زیر زمین سرنگوں کو تلاش کرنے کی خاطر ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ Operation On Underground Tunnel۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں سانبہ میں زیر زمین ٹنل دریافت ہونے کے بعد بین الاقوامی کنٹرول لائن پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر نہ صرف گشت تیز کیا گیا بلکہ روڑ پیٹرولنگ پارٹیوں کو بھی متحرک رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا جموں صوبے کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کی ہدایت پر اب پولیس کو بھی ایل او سی پر زیر زمین سرنگوں کو دریافت کرنے کی خاطر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ ADGP Jammu Mukesh Singh۔ ذرائع نے بتایا کہ سرنگوں کو دریافت کرنے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر مہم شروع کی گئی ہے اور جموں وکشمیر پولیس ٹیموں کو بی ایس ایف اور فوج کے عہدیدار اس بارے میں جانکاری فراہم کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور انٹیلی جنس رپورٹس کے پیش نظر بارڈر سیکورٹی فورسز کو بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشوار گزار راستوں کے باوجود بھی بی ایس ایف اہلکار سرحد پر خصوصی گشت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید بتایا کہ سرحد پر کڑی نگرانی و تسلط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے فورسز اہلکاروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ بی ایس یف ذرائع کے مطابق سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لیے فوجی، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.