ETV Bharat / state

کورونا وائرس: نیشنل کانفرنس کے یوتھ لیڈر کی موت

خطے جموں میں آج نیشنل کانفرنس کے یوتھ صدر کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 154 ہو گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 10:07 PM IST

تفصیلات کے مطابق خطے جموں کے تلابتلوں علاقہ کے رہنے والے نوجوان سیاسی کارکن چند روز سے بخار میں مبتلا تھا، انہیں گزشتہ شب جموں کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا تھا، تاہم چند گھنٹے قبل ان کی موت واقع ہو گئی ہے۔ وہیں اہلخانہ نے بتایا کہ وہ اپنے چند دنوں سے بخار اور زکام میں مبتلا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یوتھ صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے آج ایک نوجوان لیڈر کھویا جو کوروناوائرس میں مبتلا تھا۔ انہیں وینٹیلیٹر میں رکھا گیا تھا، طبی عملہ کی کاوشوں کے باوجود وہ ٹھیک نہیں ہوئے۔ اس کی روح کو سکون ملے، کووڈ 19 نے انہیں مار دیا۔وہ اپنے پیچھے بیوی اور دو چھوٹے بچوں کو چھوڑ گئے'۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس موت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں تعداد 154 ہوگئی ہے، جن میں سے 139 وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ 15 کا تعلق جموں خطے ہیں۔ ضلع سرینگر میں اب تک کورونا وائرس سے متعلق سب سے زیادہ اموات 39 درج ہوئی ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے، جہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.