ETV Bharat / state

'نگروٹہ تصادم: ہلاک عسکریت پسند ڈی ڈی سی انتخابات میں خلل ڈالنے کے مشن پر تھے' - JAMMU AND KASHMIR

ائی جی پی جموں مکیش سنگھ نے کہا کہ 'جس ٹرک میں عسکریت پسند سوار تھے اس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ہم اس کی تلاش کر رہے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ وہ کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ممکن ہے کہ وہ ڈی ڈی سی الیکشن کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔'

'نگروٹہ تصادم: ہلاک عسکریت پسند ڈی ڈی سی انتخابات میں خلل ڈالنے کے مشن پر تھے'

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 12:36 PM IST

جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے کہا ہے کہ آج جموں کے نگروٹہ میں ہلاک کئے گئے عسکریت پسند ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ انتخابات میں خلل ڈالنے کی فراق میں تھے۔

مکیش سنگھ نے کہا ہلاک کئے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے کچیر مقدار میں گولہ بارود برامد کیا گیا ہے۔

ائی جی پی جموں مکیش سنگھ نے کہا کہ 'جس ٹرک میں عسکریت پسند سوار تھے اس کا ڈرائیور فرور ہونے میں کامیاب ہوا۔ ہم اس کی تلاش کر رہے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ وہ کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ممکن ہے کہ وہ ڈی ڈی سی الیکشن کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے۔'

'نگروٹہ تصادم: ہلاک عسکریت پسند ڈی ڈی سی انتخابات میں خلل ڈالنے کے مشن پر تھے'

انہوں نے مزید کہا کہ 'تصادم کے دوران چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ان کے پاس سے 11 اے کے 47 رائفلیں، تین پستول، 29 دستی بم اور دیگر ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ کوئی بڑی کاروائی کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے وادی کشمیر کی طرف جارہے تھے۔'

ائی جی پی نے کہا 'معمول کی چیکنگ کے دوران، صبح 5 بجے ایک ٹرک کو روک لیا گیا۔ ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ تلاشی کے دوران سی آر پی ایف کے جوانوں اور پولیس پر فائر کی گئے اور دستی بم بھی پھیکے گئے۔ مزید سیکیورٹی دستے طلب کیے گئے اور تین گھنٹے تک انکاؤنٹر جاری رہا۔'

انہوں نے بتایا 'سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کو سانبہ سیکٹر سے عسکریت پسندوں کی نگروٹہ ٹول پلازہ کی طرف نقل و حرکت کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔'

یہ بھی پڑھیں: نگروٹہ تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک، دو اہلکار زخمی

واضح رہے جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے نگروٹہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.