ETV Bharat / state

Transfers and Postings in J&K Administration: جموں و کشمیر میں سات انتظامی افسران کی تقرریاں و تبادلے - جموں کشمیر کی ایل جی انتطامیہ میں افسران کے تبادلے

لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ نے اپنی تقرری کے منتظر 7 انتظامی افسران کے تبادلے اور تقرریاں Transfers and Postings in Administration کی ہیں۔

سات انتظامی افسران کی تقرریاں و تبادلے
سات انتظامی افسران کی تقرریاں و تبادلے
author img

By

Published : Dec 16, 2021, 1:19 PM IST

جموں و کشمیمر لیفٹیننٹ گورنر lieutenant governor manoj sinha کی سربراہی والی انتظامیہ نے اپنی تقرری کے منتظر 7 انتظامی افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں Transfers and Postings in Administration لائیں۔

سرکاری حکم نامہ کے مطابق ارشد حسین عشائی کو گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر میں دستیاب اسامی کی جگہ پر انتظامی افسر تعینات کیا گیا Posting of Officers جبکہ راجندر کمار کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں دستیاب جگہ پر انچارج انتظامی افسر کے طور پر تعینات کیا گیا۔

عمو می انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ طارق عمر ہنڈو کو تبدیل کرکے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر میں انچارج ایڈمنسٹریٹو افسر تعینات کیا گیا جبکہ حمیدہ زرگر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں انچارج انتظامی افسر کا چارج دیا گیا۔

اپنی تقرری کے منتظر ہلال احمد وانی کو ڈائریکٹوریٹ، خاندانی بہبود و ٹیکہ کاری میں انچارج انتظامی افسر کے عہدے پر تعینات کیا گیا جبکہ علی محمد ملہ کو گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج گاندربل میں انچارج انتظامی افسر اور نذیر احمد متو کو ڈائریکٹوریٹ آف موٹر گراجز میں بطور انچارج انتظامی افسر کی تقرری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر: بڑے پیمانے پر افسران کی تبدیلی و تعیناتی

ادھرجموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ میں ایک محرر اور بینچ سیکریٹری کی ترقیاں اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ عدالت عالیہ کے رجسٹرار جنرل جواد احمد کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سفارشات پر افسران و عملے کی تقرری و ترقی کمیٹی نے بینچ سیکریٹری نازیہ چوہان کو عارضی بنیادوں پر جوائنٹ رجسٹرار و بینچ سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ یکم دسمبر کو جوائنٹ رجسٹرار و بینچ سیکریٹری یشپال شرما کی سبکدوشی کے بعد خالی ہوگیا تھا۔ حکم نامہ کے مطابق ریڈر ریگان سنگھ کو عارضی بنیادوں پر ترقی دیکر بینچ سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، جبکہ یہ عہدہ نازیہ چوان کی جوائنٹ رجسٹرار کے طور پر ترقی کے بعد خالی ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.