جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس یوٹی میں پُرامن حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشیں رچ رہی ہیں۔ تینوں پارٹیاں چاہتی ہیں کہ جموں و کشمیر کو کس طرح سے لہولہان کیا جائے تاکہ یہاں پر لاشیں گریں اور وہ ان لاشوں پر وہ سیاست کر کے اقتدار کی مسند پر جلوہ افروز ہو سکیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ Ravinder Raina Slams Congress PDB NC
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے کئی برسوں سے رہائش پذیر لوگوں کو ملک کے آئین نے ووٹنگ رائٹس دئے ہیں لہذا یہ کوئی نیا قانون نہیں ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ Ravinder Raina Press Conference Jammu
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں سال 1950 میں پاس کیا گیا قانون نافذ ہوا جس کی رو سے یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر لوگوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا۔ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں تاکہ یوٹی میں حالات کو درہم برہم کیا جاسکے۔ Abrogation Of Article 370
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کشمیر کے پُر امن ماحول کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
جموں وکشمیر کے حالات پر بات کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یوٹی میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔ یہاں کا بچہ بچہ آج خوشحالی کی اور بڑھ رہا ہے لیکن یہ سب کچھ یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ہضم ہی نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، ملک کے دستور کے مطابق اگر کوئی بھی شہری کسی بھی ریاست یا یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر ہے تو وہ اپنی ریاست سے ووٹنگ رائٹس سرینڈر کرکے اُس کو دوسری ریاست میں ووٹنگ کا حق ملتا ہے یہ کوئی نیا قانون نہیں ہے۔
رویندر رینا نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے سینکڑوں باشندے ملک کی مختلف ریاستوں میں پچھلے تیس برسوں سے رہائش پذیر ہیں۔ مذکورہ افراد نے اُن ہی ریاستوں کی ووٹنگ لسٹ میں اپنا نام شامل کرایا کیونکہ ان لوگوں نے جموں وکشمیر میں اپنا ووٹ سرینڈر کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رویندر رینا نے کہاکہ پی ڈی پی کے سرپرست اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے سال 1989 میں مظفر نگر یو پی سے چناؤ لڑا اور پھر ملک کے وزیر داخلہ نامزد کیے گئے۔ اسی طرح غلام نبی آزاد نے مہاراشٹریہ سے الیکشن لڑا اور وہاں سے جیت حاصل کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ملک میں رہنے والے سبھی شہریوں کو ووٹنگ کا حق حاصل ہے اور اپنی ریاست سے ووٹ سرینڈر کرکے وہ من چاہی ریاست میں اندراج کراسکتا ہے۔ رویندر رینا نے واضح کیا کہ پچھلے پندرہ سے بیس برسوں سے اگر کوئی یہاں پر رہائش پذیر اُس کا نام ووٹنگ لسٹ میں شامل نہیں ہے تو وہ ووٹنگ لسٹ میں اپنا نام اندراج کراسکتا ہے
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پناہ گزینوں اور گورکھا سماج جو پچھلے ستر سالوں سے جموں وکشمیر میں رہائش پذیر ہیں اُنہیں آج تک انتخابات میں ووٹنگ سے دور رکھا گیا۔
مزید پڑھیں:
فاروق عبداللہ کی جانب سے حالات خراب ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی صدر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں پر خون خرابہ ہو تاکہ وہ اقتدار حاصل کر سکے۔ جموں وکشمیر میں حالات خراب کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور مذکورہ تینوں پارٹیاں یہاں لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہیں جس کی اُنہیں اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تینوں چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر لہولہان ہو تاکہ یہاں پر لاشیں گریں اور اُن لاشوں پر یہ سیاست کر سکیں۔ بی جے پی صدر نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے آزادی کا جشن منایا وہی لوگ بی جے پی کا مشن پچاس پلس پورا کریں گے۔