ETV Bharat / state

Jammu Commissioner on Tax جموں میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ عوام کے مفاد میں ہے - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

جموں میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کیے جانے کے بعد عوام میں تشویش ہے۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر راہل یادو نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کا نافذ کرنا عوام کے فائدے میں ہے کیونکہ جو پیسے جمع کیے جائیں گے وہ عوام کی فلاح اور بہبود پر ہی خرچ کیے جائیں گے۔

Jammu Commissioner on Tax
Jammu Commissioner on Tax
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 9:02 PM IST

Updated : Mar 2, 2023, 11:43 AM IST

جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر راہل یادو سے خصوصی بات چیت

جموں: جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس نافذ ہونے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں کئی سیاسی سماجی جماعتوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے سے پہلے جموں وکشمیر کے لوگوں کو جانکاری نہیں دی گئی۔ پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں جس سے عوام میں کئی طرح کے خدشات نے جنم لیا۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر راہل یادو سے خصوصی بات چیت کی۔ جموں میونسپل کارپوریشن کمشنر راہل یادو نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ عوام کے مفاد میں ہے کیونکہ جو پیسے جمع ہوں گے وہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کا مقصد میونسپل کارپوریشن جموں کی فائنانشیل پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ہزار اسکوائر فٹ مکان پر بھی پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ اور ان پیسوں کو لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر ہی خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میونسپل سروسز جس میں ہیلتھ، سڑکیں، پانی، بجلی اور دوسرے اہم شعبے آتے ہیں، کو بہتر بنانے کی خاطر ان پیسوں کا استعمال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں میں پراپرٹی ٹیکس ایک اہم روینیو سورس ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو اس حوالے سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ سرکار ان کی آسانی کے لیے آن لائن موڈ کے ذریعے ٹیکس ادائیگی دستیاب رکھے گی۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے پراپرٹی ٹیکس نوٹیفکیشن کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے انتظامیہ کی جانب سے جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے پر کہا تھا کہ انتظامیہ جو بھی حکم نامے اجرا کررہی ہے اس پر جموں وکشمیر کے عوام بے بسی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ جو بھی حکم نامے جاری کیے جارہے ہیں اس پر لوگ چپ چاپ تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کا ریاستی خصوصی درجہ بحال نہیں کرے گی اور روز بروز ریاستی درجے کی بحالی سے متعلق مرکزی حکومت کے بیانات عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے دیے جارہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2023, 11:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.