ETV Bharat / state

جموں خطہ میں بھارتی فوج کو مزید 50 بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئیں - کشمیر عسکریت پسندی

جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے متصل راجوری اور پونچھ اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملوں کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس 50 بکتر بند گاڑیاں گاڑیاں فوج کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جموں خطہ میں بھارتی فوج کو مزید 50 آرماڈو گاڑیاں فراہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 1:03 PM IST

Updated : Jan 3, 2024, 6:26 PM IST

جموں خطہ میں بھارتی فوج کو مزید 50 آرماڈو گاڑیاں فراہم

جموں (جموں کشمیر): راجوری اور پونچھ اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت مرکزی حکومت نے وہاں مزید 50 جدید بلٹ پروف گاڑیاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گاڑیاں خاص طور پر بھارتی مسلح افواج کے لیے تیار کی گئی ہیں اور جنگ سمیت کسی بھی ہنگامہ صورتحال کے لے ہمہ وقت مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں گی۔ مہندرا آرماڈو بھارت کی پہلی بکتر بند لائٹ اسپیشلسٹ گاڑی ہے جو مکمل طور پر بھارتی فوج کے لیے ہندوستان میں ہی بنائی گئی ہے۔

بکتر بند گاڑیاں کتنی محفوظ ہیں؟

Armado ALSV میدان جنگ میں استعمال کے لیے مکمل طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔ بھارتی فوج اس گاڑی کو سرحدی اور حساس علاقوں میں گشت اور خصوصی آپریشن کے لیے استعمال کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ گاڑیاں جنگ کے دوران فوجیوں کو بحفاظت لے جانے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: دراندازی کو روکنے کے لیے سرحد پر اسمارٹ فینسنگ

بکتر بند گاڑیوں کی کچھ خاص صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک دفاعی افسر نے بتایا کہ ان گاڑیوں میں 1400 کلو گرام تک کا وزن اٹھانے کی صلاحیت ہے۔ گولہ بارود سے تحفظ کے لیے اسے B7 لیول بیلسٹک پروٹیکشن اور STANAG لیول-2 تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ یعنی ایسی رائفلیں جو بکتر بند گانڈیوں کو بھون ڈال سکتی ہیں، اس آرمڈ گاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گی۔ ان گاڑیوں کی آمد سے راجوری اور پونچھ اضلاع میں فوجیوں کی حفاظت میں اضافہ ہوگا۔ یہ گاڑیاں فوجیوں کو جنگل میں چھپے عسکریت پسندوں کو ختم کرنے میں بھی مدد کریں گی۔

Last Updated : Jan 3, 2024, 6:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.